عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
39222
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

الکوحل والا پر فیوم لگانا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پر فیوم میں استعمال ہونے والا الکوحل اگر کھجور، کشمش یا انگور وغیرہ سے تیار شدہ ہو، اور کسی کیمیائی عمل کے ذریعہ اس کی ماہیت کو بھی تبدیل نہ کیا گیا ہو ، تو یہ الکو حل ناپاک اور حرام ہے، اور ایسے الکوحل ملے پر فیوم کا استعمال بھی شرعاً جائز نہیں، اور اگر الکوحل کسی اور چیز ، مثلاً گندم، جو، گندھک، چنبیلی، کیمیکل یا مختلف پھولوں اور سبزیوں سے کشید کیا گیا ہو ، تو ایسے الکوحل کی طہارت و حرمت میں فقہاء کا اختلاف ہے ، اور راجح قول کے مطابق یہ پاک ہے ، اور ایسے پر فیوم کے استعمال کی بھی شرعاً گنجائش ہے ، البتہ جس الکوحل کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو کہ یہ کس چیز سے تیار کیا گیا ہے، تو چونکہ آج کل عام طور پر پرفیوم میں دوسری قسم کا ہی الکوحل استعمال کیا جاتا ہے، لہذا ایسے پر فیوم کے استعمال میں بھی شرعاً کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي تكملة فتح الملهم : وبهذا يتبين حكم الكحول المسكرة (ALCOHAL)التي عمت بها البلوى اليوم فانها تستعمل في كثير من الأدوية والعطور والمركبات الأخرى، فانها ان اتخذت من العنب أو التمر فلا سبيل إلى حلتها أو طهارتها، وان اتخذت من غيرهما فالامر فيها سهل على مذهب أبی حنيفة رحمه الله تعالى ، و لا يحرم استعمالها للتداوى او لأغراض مباحة اخرى ما لم تبلغ حد الاسكار لأنها أنها انمان انما تستعمل مركبة مع المواد الاخرى ولا يتحكم بنجاستها اخذا بقول أبی حنیفة رحمه الله وان معظم الكحول التي تستعمل اليوم في الادوية والعطور وغيرها لا تتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغيره كما ذكرنا في باب البيوع، و حينئذ هناك فسحة في الاخذ بقول أبی حنيفة عند عموم البلوى والله اعلم (۳/ ۶۰۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39222کی تصدیق کریں
0     507
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات