السلام علیکم ! ہم حال ہی میں دبئی گئے ہیں اور چونکہ عید الاضحیٰ آنے والی ہے، ہم پاکستان میں حصہ کے ذریعے قربانی کرنے اور پورا گوشت مدرسہ میں صدقہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ہمیں کسی نے بتایا کہ اپنے لیے گوشت رکھنا لازم ہے۔ کیا ہم سارا گوشت چیریٹی کو دے سکتے ہیں؟ جزاک اللہ!
واضح ہو کہ قربانی کے گوشت میں سے اپنے پاس گوشت رکھنا شرعاً کوئی لازم اور ضروری نہیں ، لہذا سائل اور اسکے اہل خانہ کا کسی معتمد شخص یا ادارے کے توسط سے قربانی کرکے سارا گوشت مدرسے کے طلباء کو صدقہ کر دینا بلا شبہ جائز اور درست ہے ،بلکہ دوہرے اجر وثواب کا باعث ہے۔
کما قال اللہ تعالی: فَكُلُواْ مِنۡهَا وَأَطۡعِمُواْ ٱلۡبَآئِسَ ٱلۡفَقِيرَ الایۃ(الحج،آیۃ28)۔
وفی بدائع الصنائع: ولو تصدق بالكل جاز ولو حبس الكل لنفسه جاز؛ لأن القربة في الإراقة الخ( ج 5 ص 81)۔