مسائل قربانی

آن لائن قربانی میں شرکاءکوبروقت گوشت کی ترسیل کےپیش نظرعید سےپہلے جانور ذبح کرنے سےقربانی ہوجاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
73331
| تاریخ :
2024-05-22
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

آن لائن قربانی میں شرکاءکوبروقت گوشت کی ترسیل کےپیش نظرعید سےپہلے جانور ذبح کرنے سےقربانی ہوجاتی ہے ؟

میں آن لائن قربانی کرتی ہوں، لیکن مجھے کچھ دن پہلے پتہ چلا ہے کہ آن لائن قربانی کے اداروں میں ایک دن پہلے قربانی کر کے رکھ لی جاتی ہے اور عید والے دن بھیج دیتے ہیں، کیا اس طرح قربانی قبول ہو جاتی ہے، کیونکہ میں تو پہلے یا دوسرے دن کی نیت سے ہی بکنگ کرواتی ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مذکور طریقے سے قربانی کرنے سے شرعاً قربانی ادا نہیں ہوتی،بلکہ متعلقہ فرد کے ذمہ بدستور یہ فریضہ برقرار رہتا ہے، لہذا سائلہ کو اگر کسی ادارے کے بارے میں یقینی طور پر اس بات کا علم ہو کہ وہ پہلے سے قربانی کرکے رکھ لیتے ہیں اور ایام عید آنے پر گوشت شرکاء کے حوالہ کردیتے ہیں، تو سائلہ کو آئندہ ایسے ادارے کے ذریعہ قربانی کروانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وقت الأضحية ثلاثة أيام العاشر والحادي عشر والثاني عشر، أولها أفضلها وآخرها أدونها، ويجوز في نهارها وليلها بعد طلوع الفجر من يوم النحر إلى غروب الشمس من اليوم الثاني عشرالخ(باب في وقت الأضحية،ج5،ص295،ط:ماجدیہ)۔
وفیہ ایضاً: ولو ذبح والإمام في خلال الصلاة لا يجوز، وكذا إذا ضحى قبل أن يقعد قدر التشهد الخ (باب في وقت الأضحية،ج5،ص295،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73331کی تصدیق کریں
0     698
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات