قربانی کے لئے صرف کیش اماؤنٹ ضروری ہے یا سونا بھی لازمی ہے؟
واضح ہو کہ قربانی واجب ہونے کے لئے صرف کیش اماؤنٹ یا صرف سونا ہونا لازمی نہیں، بلکہ قربانی ہر اس عاقل بالغ شخص پر لازم ہے جس کی ملکیت میں عید کے تین دنوں میں قرضہ جات اور واجب الاداء رقوم منہا کرنے کے بعد ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر مال تجارت، نقدی اور ضرورت سے زائد سامان موجود ہو تو ایسا شخص صاحبِ نصاب کہلائے گا، لہٰذا اس پر قربانی لازم ہوگی۔
وفی الدرالمختار: وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) الخ
وفی ردالمحتار: (قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية الخ(ج۶، ص۳۱۲)۔