مسائل قربانی

مرحومین کیلئے کی ہوئی قربانی کے صدقہ ہونے نہ ہونے کا بیان

فتوی نمبر :
73258
| تاریخ :
2024-05-19
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

مرحومین کیلئے کی ہوئی قربانی کے صدقہ ہونے نہ ہونے کا بیان

کسی مفتی نے ابھی بیان دیا ہے کہ مرحوم ماں باپ کے نام کی قربانی صرف اس صورت میں قبول ہوگی اگر انہوں نے مرنے سے پہلے وصیت کی ہو، اگر وصیت نہیں کی تو یہ قربانی نہیں، صدقہ کہلائے گا، کیا یہ درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مرحوم والدین کی طرف سے قربانی کر نے کی دو صورتیں ممکن ہیں۔
(1)اگر مرحوم والدین نے قربانی کی وصیت کی ہو اور ترکہ کے ایک تہائی کی حد تک قربانی ہوسکتی ہو تو ورثاء پر والدین کی طرف سے قربانی کرنا شرعاً لازم ہے اور قربانی کا گوشت فقراء پر صدقہ کرنا ہوگا۔
(2)لیکن اگر مرحوم والدین نے وصیت نہ کی ہو، بلکہ اولاد اپنی طرف سے ان کے لئے قربانی کرنا چاہیں تو اس صورت میں قربانی تو اولاد کی طرف سے ہوگی، البتہ اس کا ثواب مرحوم والدین کو پہنچے گا اور اس صورت میں گوشت فقراء اور اغنیاء سب کھاسکتے ہیں۔
لہٰذا مذکور مفتی صاحب کا مقصود بھی اگر یہی ہو تو ان کی بات درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: قال في البدائع لأن الموت لا يمنع التقرب عن الميت بدليل أنه يجوز أن يتصدق عنه ويحج عنه، وقد صح «أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ضحى بكبشين أحدهما عن نفسه والآخر عمن لم يذبح من أمته» (الی قولہ) من ضحى عن الميت يصنع كما يصنع في أضحية نفسه من التصدق والأكل والأجر للميت والملك للذابح. قال الصدر: والمختار أنه إن بأمر الميت لا يأكل منها وإلا يأكل بزازية، الخ۔(ج۶، ص۳۲۶، کتاب الاضحیۃ ،ط۔سعید)۔
وفیہ ایضاً: (قوله وعن ميت) أي لو ضحى عن ميت وارثه بأمره ألزمه بالتصدق بها وعدم الأكل منها، وإن تبرع بها عنه له الأكل لأنه يقع على ملك الذابح والثواب للميت، الخ۔(ج۶، ص۳۳۵، کتاب الاضحیۃ ،ط۔سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73258کی تصدیق کریں
0     713
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات