السلام علیکم! بھائی صاحب ! میں نے قربانی کا بیل لیا ہے، اس کا قدرتی طور پر ایک کپورا ہے، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟ باقی جانور پورا فٹ ہے ، ماشاءاللہ! رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ!
مذکور بیل کا اگرچہ پیدائشی طور پر ایک خصیہ نہ ہو ،تب بھی ایسے جانور کی قربانی جائز و درست ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی الھندیۃ: ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها السعال الخ ( الباب الخامس فی بیان محل قامۃ الواجب ج 5 ص 297 ط: ماجدیہ)۔