میرا سوال یہ ہے کہ "نیا پاکستان سرٹیفکیٹ" میں انویسمنٹ کرنا حلال ہے یا حرام؟
اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق " نیا پاکستان سر ٹیفکیٹ "سودی اور غیر سودی دونوں صورتوں میں دستیاب ہیں ، لہذا سائل اگر مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کرنے والے غیر سودی بینک کے ذریعہ "نیا پاکستان سرٹیفکیٹ " میں رقم انویسٹ کرے ، تو اس کے ذریعہ حاصل ہونے والا منافع شرعاً حلال ہوگا ،ورنہ نہیں۔
کما فی الھندیة :ولو قال اعمل بہ علی أن ما رزق اللہ تعالی أوما کان من فضل فھو بیننا جازت المضاربۃ قیاساً واستحساناً ھکذا فی المحیط الخ (ج4 ص 285 کتاب المضاربۃ ط ماجدیه) ۔
وفی بدائع الصنائع : وکذا بعث رسولﷺ والناس یتعاقدون المضاربۃ فلم ینکر علیھم ، وذلک تقریر لھم علی ذالک والتقریر أحد وجوہ السنۃ (وأما ) الاجماع فانه روی عن جماعۃ من الصحابۃ رضی اللہ تعالی عنھم انھم رفعوا مال الیتیم مضاربۃ الخ (ج 2 ص 79 کتاب المضاربۃ ط سعید )۔