معاشی اسکیمز

"سلور شپنگ" اسکیم کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
72660
| تاریخ :
2024-04-22
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

"سلور شپنگ" اسکیم کی آمدن کا حکم

سلور شپنگ انٹرنیٹ پر ایک کام ہے ، کام یہ ہے کہ آپ کے لئے کمپنی کوئی چیز خریدے گی اور پھر اس کو آگے کرائے پر دیدے گی آپ کے قبضے کے بغیر اور پھر آپ کو روزمرہ کے اعتبار سے وہ کرایہ ملتا ہے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتا ہے تو یہ کاروبار کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا کہ مذکور کمپنی کن چیزوں کی خریداری کرتی ہے اور اس کے کام کی مکمل نوعیت کیا ہے ، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر وہ کسٹمر کی طرف سے بطور وکیل کسی چیز کی خریداری کرتی ہو ، جو کہ شرعاً بھی حلال اور درست ہو اور اس پر قبضہ کرنے کے بعد معلوم اور متعین کرایہ کے عوض کسی کو کرایہ پر دے اور اس کام پر اصل مالکان سے طے شدہ معاوضہ بطورِ اجرت لے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ، لیکن اگر اس معاملہ کی کوئی اور نوعیت ہو تو اس کی وضاحت کرکے حکمِ شرعی دوبارہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى البزازية: لا يجوز عقدها ( الاجارة ) حتى يعلم البدل و المنفعة و بيان المنفعة بأحد ثلاث بيان الوقت وهو الأجل أو بيان العمل و المكان الخ ( كتاب الإجارات، 7، ص 392، ط : رشيدية)-
و في المحيط البرهاني: والأصل فيه : أن ‌القبضين ‌إذا ‌تجانسا ينوب أحدهما عن الآخر، وإذا اختلفا ناب الأعلى عن الأدنى ولا ينوب الأدنى عن الأعلى، قلنا : وقبض الوديعة مع قبض الهبة تجانسا؛ لأن كل واحد منهما قبض أمانة، أما قبض الوديعة مع قبض الشراء تغايرا؛ لأن أحدهما قبض أمانة والآخر قبض ضمان، وقبض العارية والإجارة كل واحد منهما قبض أمانة ( ‌‌الفصل الحادي عشر: في المتفرقات، ج 6، ص 263، ط : دار الكتب العلمية)-
‌و في البحر الرائق: ولا ‌يشترط ‌القبض ‌بالبراجم؛ لأن معنى القبض هو التمكين، والتخلي، وارتفاع الموانع عرفا وعادة حقيقة ( فصل في الشرط الذي يرجع إلى المعقود عليه، ج 5، ص 148، ط : دار الكتب العلمية)-
و في رد المحتار: تحت ( قوله مع الماء ) وفي الحاوي : سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار ، فقال أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز ، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام الخ ( مطلب في أجرة الدلال ، ج 6 ، ص 63 ، ط : سعيد)-
و في خلاصة الفتاوى: و في الأصل أجرة السمسار و المغادي و الحمامي و الصكاك و ما لا تقدير فيه للوقت ولا مقدار لما يستحق بالعقد، لكن للناس فيه حاجة جاز و إن كان في الأصل فاسدا الخ ( كتاب الإجارات ، الفصل الثاني في صحة الإجارة و فسادها ، ج 3 ، ص 116 ، ط : رشيدية)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72660کی تصدیق کریں
0     730
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات