معاشی اسکیمز

بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
72497
| تاریخ :
2024-04-14
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

بائنانس ٹریڈنگ جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بائنانس مختلف کرنسیوں کے تبادلہ کے لئے استعمال ہونے والا ایک پلیٹ فارم ہے ، جس پر بٹ کوائن سمیت کئی ورچول کرنسیوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے ، جبکہ موجودہ ورچو ل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے ، جبکہ اسے محض ڈیوائس میں موجود ہونے کی حد تک ہی کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، اور خارج میں اس کا کوئی حسی وجود نہیں نیز پاکستان سمیت کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ، لہٰذا اب تک کی معلومات کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کسی بھی ورچول کرنسی کی خرید و فروخت اور کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع کو اپنے استعمال میں لانے سے احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَْ ( سورۃ المائدۃ: 90)۔
و فی معالم التنزیل: ( ولا تأکلو امولاکم بینکم بالباطل) أی بالحرام یعنی بالربا والقمار والغضب الخ ( سورۃ النساء ج 2 ص 1119 ط: دار طیبۃ )۔
وفی رد المحتار تحت( قولہ: لأنہ یصیر قماراً ) لأن القمار من القمر الذی یزداد تارۃ و ینقص اخری، و سمی القمار قماراً لأن کل واحد من القمارین ممن یجوز ان یذھب مالہ الی صاحبہ، و یجوز أن یستفید مال صاحبہ وھو حرام بالنص الخ (فصل فی البیع ج 6 ص 403ط: سعید )۔
وفی الھندیۃ: و منھا فی المبیع وھو أن یکون موجوداً فلا ینعقد بیع المعدوم الخ ( کتاب البیوع ج 3 ص 1 ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72497کی تصدیق کریں
1     1056
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات