مسائل قربانی

دو تولہ سونے اور سال بھراستعمال میں نہ آنے والے برتن پر زکوۃ وقربانی کاحکم

فتوی نمبر :
71569
| تاریخ :
2024-03-09
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

دو تولہ سونے اور سال بھراستعمال میں نہ آنے والے برتن پر زکوۃ وقربانی کاحکم

ایک عورت کے پاس دو تولہ سونا ہے، اور کمرے میں سامان ہے جو سال بھر استعمال نہیں ہوتا، تو اس پر زکوۃ اور قربانی واجب ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور عورت کی ملکیت میں اگر فقط دو(2) تولہ سونا ہو اس کے علاوہ چاندی، مال تجارت، نقدی میں سے کچھ موجود نہ ہو، تو ایسی صورت میں اگر اس کی ملکیت میں سال بھر استعمال میں نہ آنے والا سامان موجود ہو، تب بھی اس کے ذمہ فقط دو تولہ سونے کی زکوٰۃ لازم تو نہ ہوگی، البتہ اگر یہ سامان ضرورت سے زائد ہو اور سال بھر میں ایک دفعہ بھی استعمال میں نہ آتا ہو تو ایسی صورت میں اس سامان کی مالیت کو دو (2) تولہ سونے کے ساتھ ملایا جائے اور دونوں کی مجموعی مقدار چونکہ موجودہ حسا ب سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچتی ہے، اس لئے ایسی صورت میں مذکور عورت کے ذمہ قربانی لازم ہوگی، لیکن اگر مذکور سونے کے ساتھ چاندی، نقدی اور مالِ تجارت میں سے کچھ موجود ہو، تو چونکہ موجودہ حساب سے ان کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچتی ہے، اس لئے ایسی صورت میں سال پورا ہونے پر سونے کا موجودہ مارکیٹ ریٹ ہوگا، اس کے مطابق مذکور عورت کے ذمہ ڈھائی فیصد زکوٰۃ کی ادائیگی بھی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتاوی الھندیۃ: . وتضم قيمة العروض إلى الثمنين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز. حتى لو ملك مائة درهم خمسة دنانير قيمتها مائة درهم تجب الزكاة عنده خلافا لهماالخ (باب فی زکاۃ الذھب والفضۃ والعروض، ج1،ص 179، ط: ماجدیہ)۔
وفی الدرالمختار: (نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) دراهم (وزن سبعة مثاقيل) الخ (باب زکاۃ المال،ج 2، 295، ط: سعید)۔
وفی ردالمحتارتحت: (قوله: عشرون مثقالا) فما دون ذلك لا زكاة فيه الخ (باب زکاۃ المال، ج 2، ص 395، ط: سعید)۔
وفی التاتارخانیۃ: الحجۃ: من لہ متاع فاصل عن حاجتہ الاصلیۃ مقدار ما یساوی مائتی درھم الا انہ لیس للتجارۃ فانہ لا یحل لہ أخذ الزکوٰۃ و لا تجب علیہ الزکوٰۃ، و تجب علیہ الاضحیۃ و صدقہ الفطر احتیاطاً الخ(ج 3، ص 215، ط: رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71569کی تصدیق کریں
0     1382
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات