کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ملیشیا کے مشینی ذبیحہ کا حکم

فتوی نمبر :
71111
| تاریخ :
2024-02-21
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ملیشیا کے مشینی ذبیحہ کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب! میں ملیشیا میں کام کرتا ہوں، یہاں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کھانے سےمتعلق راہ نمائی فرما دیں ۔ اگر کسی اسٹور پر گورنمنٹ کے تصدیق شدہ حلال سرٹیفکیٹ آویزاں ہوں تو وہاں سے ذبح شدہ مرغی اور دوسرے حلال جانوروں کا گوشت لے کر استعمال کر سکتے ہیں؟ جبکہ یہاں رہنے والے عوام بھی یہی استعمال کرتے ہوں ۔ یہ یقینی طور پرمعلوم نہ ہو کہ یہ مشینی ذبیحہ ہے یا ہاتھ کا، اور اس کی تصدیق کے لئے کسی غیر مسلم یا عام مسلمان کی بات کا اعتبار کیا جا سکتا ہے؟
نوٹ: میں بھی یہاں فوڈ کمپنی میں کام کرتا ہوں، ہمارے ہاں آڈٹ وغیرہ ہوتے رہتے ہیں، غالب گمان یہی ہے یہاں ہر کمپنی میں آڈٹ کا نظام بہتر ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں گورنمنٹ اگر مکمل تحقیق وتفتیش کے بعدکسی بھی شخص یا فرم کوحلال کا سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہو اور اس کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی بھی سامنے نہ آئی ہو،یا مشینی ذبیحہ ہونے کی صورت میں اسٹننگ کے طے شدہ ضابطوں کے مطابق ذبح کا عمل انجام دیا جاتا ہو،اور اس کی کڑی نگرانی کا بھی مکمل نظام موجود ہو،تو ایسی صورت میں سائل کیلئے گورنمنٹ کی تحقیق پر اعتماد کرتے ہوئےمذکور گوشت کے استعمال کی شرعاً گنجائش ہے،ورنہ سائل کو چاہیئے کہ اگر ممکن ہو تو اپنے سامنے مرغی ذبح کرواکر اس کا گوشت استعمال کرنے کی کوشش کرے،جبکہ گوشت کی حلت سے متعلق عام مسلمان کی بات کا تو اعتبار ہے،لیکن غیر مسلم کا قول اس بابت شرعاً معتبر نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق (8/ 212)
الحل والحرمة من الديانات ولا يقبل قول الكافر في الديانات، وإنما يقبل قوله: في المعاملات خاصة للضرورة. . . .والفاسق فی المعاملات لا فی الدیانات.
وفی الاختيار لتعليل المختار (3/ 96)
ولا نفاذ لقول الكافر على المسلم كما في الشهادة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71111کی تصدیق کریں
0     838
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات