ایک آنلائن سسٹم ہےفورسیج بی یو ایس ڈی بلاک چین کے نام سے اس پر کام کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟رہنمائی فرمائیں - جزاک اللہ خیراً
واضح ہو کہ بائنانس مختلف کرنسیوں کے تبادلہ کے لئے استعمال ہونے والا ایک پلیٹ فارم ہے ، جس پر بٹ کوائن سمیت کئی ورچول کرنسیوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے ، جبکہ موجودہ ورچو ل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے ، جبکہ اسے محض ڈیوائس میں موجود ہونے کی حد تک ہی کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، اور خارج میں اس کا کوئی حسی وجود نہیں نیز پاکستان سمیت کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ، لہٰذا اب تک کی معلومات کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسی بھی ورچول کرنسی کی خرید و فروخت اور کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع کو اپنے استعمال میں لانے سے احتیاط لازم ہے ۔
قال اللہ تعالیٰ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَْ ( سورۃ المائدۃ: 90) ۔
و فی معالم التنزیل: ( ولا تأکلو اموالکم بینکم بالباطل ) أی بالحرام یعنی بالربا والقمار والغضب الخ ( سورۃ النساء ج 2 ص 1119 ط: دار طیبۃ ) ۔
وفی رد المحتار تحت( قولہ: لأنہ یصیر قماراً ) لأن القمار من القمر الذی یزداد تارۃ و ینقص اخری، و سمی القمار قماراً لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز ان یذھب مالہ الی صاحبہ، و یجوز أن یستفید مال صاحبہ وھو حرام بالنص الخ (ج6 ص403 فصل فی البیع ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: و منھا فی المبیع وھو أن یکون موجوداً فلا ینعقد بیع المعدوم الخ ( ج3 ص1 کتاب البیوع ط: ماجدیۃ ) ۔