معاشی اسکیمز

فارسیج io.block chain کے کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
71002
| تاریخ :
2024-02-18
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

فارسیج io.block chain کے کاروبار کا حکم

فارسیج آئی او بلوک چین(io.block chain) کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں، جزاک اللہ خیراً!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فار سیج نامی کاروبار سے متعلق اب تک جو معلومات موصول ہوئی ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک ” ملٹی لیول مارکیٹنگ کے تحت چلنے والا ایک نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد کسی پروڈکٹ (کرنسی وغیرہ) کی خرید فروخت اور کاروبار کرنا نہیں ہوتا، بلکہ محض ممبر شپ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس چین میں شامل کر کے ان سے سرمایہ اکٹھا کرنا ہے، جس کے لئے ممبران کو" نیٹ ورک مارکیٹنگ" کے طریقہ کار پر ڈاؤن چین میں شامل ہونے والوں کی رقم سے کمیشن کا لالچ دیکر کمپنی کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جاتی ہے۔
چنانچہ فور سیج نامی کاروبار کے طریقہ کا پر غور و فکر کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اس میں درجِ ذیل مفاسد پائے جاتے ہیں۔
• فارسیج نامی کاروبار میں در حقیقت مصنوعات کی خرید فروخت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے ممبر بننے والوں کا یہ مقصد ہوتا ہے، بلکہ کمپنی کو اپنی تشہیر کے لیے زیادہ سے زیادہ ممبر ز اور سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لئے کمپنی لوگوں سےمخصوص رقم لیکر اس چین کا حصہ بنالیتی ہے اور مزید لوگوں کو شامل کرنے کے لئے انہیں ایک لنک دیا جاتا ہے ، پھر اگر کوئی شخص اس پرانے ممبر کے توسط سے اس چین کا حصہ بنتا ہے، تو اس کی رقم سے پرانے ممبر کو کمیشن دیا جاتا ہے، اور یہ سلسلہ کمیشن در کمیشن چلتارہتا ہے، لیکن اگر کوئی ممبر مزید لوگوں کو شامل کرنے میں ناکام رہے، تو اس کو کمیشن کی صورت میں منافع بھی نہیں ملتا، جو کہ غرر اورقمار کی ایک صورت ہے۔
• اس بلاک چین میں کمپنی اور ممبر کے درمیان ہونے والے معاملے کی حیثیت اور نوعیت واضح نہیں ہوتی،بلکہ ایک مجہول عقد کے نتیجے میں اسے نفع مل رہا ہوتا ہے۔
• اس کمپنی میں بالواسطہ ممبر زبننے والوں کے عمل سے ماقبل کے ممبر کو بغیر کسی محنت و عمل کے منافع مل رہا ہے ، جو شرعاً جائز نہیں۔
لہذا فار سیج کمپنی میں محض ممبر سازی کے تحت لوگوں کو کمیشن کا لالچ دیکر ان سے سرمایہ اکھٹا کر نا ہی اصل مقصد ہے، کسی چیز کی خرید فروخت اور کاروبار مقصود نہیں، اس لئے اس کمپنی کا ممبر بننے یادوسرے لوگوں کو اس میں شمولیت کی دعوت دینے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدہ/90)۔
وفی الاحکام القرآن للجصاص: ولا خلاف بين أهل العلم في تحريم القمار، وأن المخاطرة من القمار، قال ابن عباس:إن المخاطرة قمار، وإن أھل الجاھلية كانوا يخاطرون على المال والزوجة، وقد كان ذلك مباحاً إلى أن ورد تحريمه(1/398)۔
وفی الصحیح لمسلم: نهی رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الغرر(6/733)۔
وفی بدائع الصنائع: ولو كان الخطر من الجانبين جميعاً ولم يدخلا فيه محللاً لا يجوز، لأنه في معنى القمار. نحو أن يقول أحدھما لصاحبه: إن سبقتني فلك علي كذا، وإن سبقتك فلي عليك كذا ، فقبل الآخر " (فصل في شروط جواز السابق، ج 8، ص350،ط: دار الکتب العلمیۃ بیروت)۔
وفی رد المحتار: لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قماراً،لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص(ج6،ص403)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71002کی تصدیق کریں
0     799
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات