معاشی اسکیمز

A. I کے ذریعہ تصویر بنانا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پراڈکٹ کی تشہیر کے پیسے لینا

فتوی نمبر :
70983
| تاریخ :
2024-02-17
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

A. I کے ذریعہ تصویر بنانا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پراڈکٹ کی تشہیر کے پیسے لینا

1- کیا Ai کے ذریعے تصویر بنوانا اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بطور dp وغیرہ کسی فرضی نام یا اپنے نام کے ذریعے استعمال کرنا کیسا ہے ؟
2-فیسبک پیچ یا انسٹاگرام اکاؤنٹ وغیرہ جو کہ popular ہوچکا ہو(یا اسکے ایڈمن نے اپنی محنت سے اسے popular کیا ہو)تو اسکے ایڈمن کے لئےاس(پیچ یا اکاؤنٹ )میں کسی شخص یا کمپنی کے product کو post کرنے کے بدلے پیسے وغیرہ لینا کیسا ہے ؟ یا اس اکاؤنٹ یا پیچ وغیرہ کو sale کرنے کا کیا حکم ہے ؟
3- اگر جائز ہے تو یعنی Ai Generated تصویر اور کسی فرضی نام یا اپنے نام سے اس تصویر کو I.D کے لئےاستعمال کرنا جائز ہے تو اسی i.d کو popular کر کے اس میں کسی شخص یا کمپنی کے پروڈکٹ کو post کرنے کے عوض اجرت لینا کیسا ہے ؟
4- لڑکی کی تصویر Ai کے ذریعے generate کرنے کا حکم کیا ہے اور اسے اکاؤنٹ وغیرہ کے لئےبطور d.p وغیرہ استعمال کرنا اور اسی اکاؤنٹ کے ذریعے پروڈکٹ وغیرہ پوسٹ کر کے پیسے وغیرہ لینا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جاندار کی جن تصاویر کو خارج میں دیکھنے کی اجازت ہے، اگر ان کی تصاویر صرف اسکرین کی حد تک محدود ہوں، ان کا باقاعدہ پرنٹ آؤٹ نہ لیا جائے تو ایسی تصاویر کو AI ( آرٹیفیشل انٹیلیجنس ) کے ذریعہ بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر بطورِ ڈی پی اپلوڈ کرنا جائز ہوگا، البتہ لڑکی کی تصویر کو AI کے ذریعہ بنانا اور اس کو اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرنا جائز نہیں ہے، جس سے اجتناب لازم ہے، جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کوئی عین نہیں کہ جسے قیمتاً کسی اور پر فروخت کر کے اس کی قیمت وصول کرلی جائے، بلکہ اس طرح کے اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کے حقوق دوسروں کی طرف منتقل کر کے اپنے حق سے دستبرداری کے عوض رقم لی جاسکتی ہے،چنانچہ اگر کوئی شخص اپنے اکاؤنٹ میں پروڈکٹ وغیرہ پوسٹ کرنے پر فیس وصول کرے یا اپنا اکاؤنٹ پیسوں کے عوض دوسروں کے حوالہ کردے تو اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملھم: أما التلفزیون والفدیو فلا شک فی حرمۃ استعمالھا بالنظر الی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ ( الی قولہ ) أما الصورۃ التی لیس لھا ثبات واستقرار و لیست منقوشۃ علی شیء بضعۃ دائمۃ فإنھا بالظل أشبہ منھا بالصورۃ ویبدو أن صورۃ التلفزیون والفدیوا لا تستقر علی شیء فی مرحلۃ من المراحل الخ ( ج 4 ص 164 ط: دارالعلوم )۔
وفی فقہ البیوع: ویبدو لھذا العبد الضعیف عفا اللہ عنہ أن حق الاسم التجاری والعلامات التجاریۃ، وان کان فی الاصل حقاً مجرداً غیر ثابت فی عین قائمۃ، ولکنہ بعد التسجیل الحکومی الذی یتطلب جھداً کبیراً وبذل اموال جمۃ، والذی تحصل لہ بعد ذلک صفۃ قانونیۃ تمثلھا شھادات مکتوبۃ بید الحامل وفی دفاتر الحکومۃ، اشبہ الحق المستقر فی العین، والتحق فی عرف التجار بالاعیان ، فینبغی ان یجوز الاعتیاض عنہ علی وجہ البیع ایضاً الخ ( بیع اسم التجاری ج 1 ص 277 ط: معارف القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70983کی تصدیق کریں
0     2123
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات