معاشی اسکیمز

فاریکس ٹریڈنگ میں شمولیت کا حکم

فتوی نمبر :
70792
| تاریخ :
2024-02-07
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

فاریکس ٹریڈنگ میں شمولیت کا حکم

کیافاریکس ٹریڈنگ جائز ہے ؟کیا فاریکس ٹریڈنگ قرآن وسنت کے حساب سے کر سکتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فاریکس ٹریڈنگ بھی سود اور قمار کی ایک قسم ہے ، جس میں عام طور پر خرید وفروخت مقصود نہیں ہوتی،بلکہ فرق برابر کرکے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس کاروبار میں قبضہ کے بغیر وہ چیز آگے بیچ دی جاتی ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے ، اس لئے عام حالات میں تو یہ کاروبار قطعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے،اور شریک ہو جانے کی صورت میں بھی فوراً اس کاروبار سے الگ ہونا لازم ہے ، تاہم اگر کسی شخص کا کوئی وکیل اس طرح کے سامان (کرنسی وغیرہ)پر قبضہ کر کے آگے بیچے تو بلاشبہ اس کا نفع حلال ہوگامگر عموماً اس کاروبار میں ایسا نہیں ہوتا اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ:{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [المائدة: 90]۔
وفی المشکوٰۃ:عن ابن عباس قال اما الذی نہی عنہ النبیﷺ فھوالطعام ان یباع حتیٰ یقبض قال ابن عباس و لا أحسب کل شی الامثلہ متفق علیہ(247)۔
وفی الھندیۃ: السباق يجوز(الی قولہ) وإنما يجوز ذلك إن كان البدل معلوما في جانب واحد بأن قال: إن سبقتني فلك كذا، وإن سبقتك لا شيء لي عليك أو على القلب، أما إذا كان البدل من الجانبين فهو قمار حرام إلا إذا أدخلا محللا بينهما الخ(الباب السادس فی المسابقۃ ج5 ص324 ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70792کی تصدیق کریں
0     645
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات