السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماؤتھ واش استعمال کرنا کیسا ہے ؟ جس میں ایتھینول ethynol الکحل شامل ہو ؟ میرے بیٹے کی ابھی ٹانسلائٹس کی سرجری ہوئی ہے اور بہت زیادہ درد میں ہے ، دوائی بھی درد کم کرنے میں زیادہ مدد نہیں کر رہی، ڈاکٹرز نے اسے درد کم کرنے کے لئے ایک ماؤتھ واش دیا ہے اور یہ واقع میں میرے بیٹے کو درد کم کرنے میں بہت مدد کر رہا ہے ، اس ماؤتھ واش میں ایتھینول الکحل ہے، براہِ کرم مجھے آپ کےادارے سے فتوی چاہیئے کہ کیا اس کا استعمال کرنا ٹھیک ہے؟ میرا بیٹا بہت تکلیف میں ہے اور یہ ماؤتھ واش صرف کلی کرنے کے لئے ہے ، وہ بالکل نگل نہیں رہا ہے ، براہِ کرم میری معاونت کریں، شکریہ۔
سوال میں مذکور ماؤتھ واش میں شامل(ethynol) ایتھینول الکحل اگر انگور ،کشمش اور کھجور کے علاوہ دیگر نباتات وغیرہ سے حاصل کیا گیا ہو تو سائلہ کے بیٹے کیلئے درد کم کرنے کی غرض سے مذکور ایتھنول استعمال کرنا درست ہے۔
کما قال اللہ تعالی: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ الآیۃ(آیتـ 90 سورۃ المائدۃ)
وفی تکملۃ فتح الملھم: وأما غیر الأشربۃ الاربعۃ فلیست بنجسۃ عند الإمام أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی، وبھذا یتبین حکم الکحول المسکرۃ التی عمت بھا البلوی الیوم، فإنھا تستعمل فی کثیر من الأدویۃ و العطور والمرکبات الأخری، فإنھا إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبیل إلی حلتھا أو طھارتھا، وإن اتخذت من غیرھا فالأمر فیھا سھل علی مذھب أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی، ولا یحرم استعمالھا للتداوی (إلی قولہ)لأنھا إنما تستعمل مرکبۃ مع المواد الأخری، ولا یحکم بنجاستھا أخذا بقول أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی، وإن معظم الکحول التی تستعمل الیوم فی الأدویۃ والعطور وغیرھا لا تتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ الخ (کتاب الأشربۃ ج2 صـ608 ط: دار العلوم)
مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0