محرم و نامحرم

خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

فتوی نمبر :
69782
| تاریخ :
2024-01-14
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

میرا سوال یہ ہے کہ میں جنوبی کوریا میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں اور میرے پاس اسکالرشپ کا ایک بہت اچھا آپشن ہے، اس کیلئے مجھے کوریا سفر کرکےچار سال کیلئے وہاں اقامت کرنے کی ضرورت ہے، میں جس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا سوچ رہی ہوں، وہاں بہت سارے مسلمان طلباء ہیں اور کوریا میں مسلم آبادی بھی ہے، لیکن میرے والدین مجھے محرم کے ساتھ سفر کرنا ضروری کہتے ہوئے نہیں جانے دے رہے ہیں، جبکہ میرے ساتھ کوئی محرم نہیں ہے، کیونکہ میرے والدین الگ ہوگئے ہیں اور میرا کوئی بھائی نہیں ہے، میں 19 سال کی ہوں،ابھی شادی نہیں کرسکتی ، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا میرا خواب ہے، میں نے حدیث اور قران کی تعلیم حاصل کی ہے اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں، اگر کوئی لڑکی بیرون ملک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہو،لیکن اس کے پاس محرم نہ ہو،اور پاکستان کا تعلیمی نظام بیکار ہے، براہِ کرم اس معاملے میں میری مدد کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کیلئے شوہر یا کسی محرم کے بغیر اڑتالیس میل یعنی تقریباً 78 کلو میٹر یا اس سے زائد سفر کرنا شرعاً جائز نہیں، بلکہ احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے، لہذا سائلہ کیلئے بغیر محرم کوریا کا سفر کرنا شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔
جبکہ اپنےملک میں بھی بہت سارے معیاری ادارے موجود ہیں، اس لیے باہر ملک جانے کےبجائے اپنے ہی ملک میں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسير القرطبي: " وأرض الله واسعة" فهاجروا فيها ولا تقيموا مع من يعمل بالمعاصي۔اھ (15/240)
وفی صحيح مسلم: عن ابن عمر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا تسافر المرأة ثلاثا، إلا ومعها ذو محرم۔الحدیث (2/ 975)
وفی بحوث في قضايا فقهية معاصرة: (سفر المرأة بغير محرم:) أخرج مسلم عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه، قال: قال رسول الله ﷺ: ((لا تسافر المرأة فوق ثلاث إلا ومعها زوج أو ذو رحم محرم منها)) هذا الحكم الصريح قد أخذ به جمهور الفقهاء، حتى إنهم لم يجوزوا لها أن تسافر بدون محرم لضرورة الحج، وأن الدراسة والعمل في البلاد الأجنبية ليس من ضرورة النساء المسلمات في شيء، إن الشريعة لم تأذن للمرأة بالخروج من دارها إلا لحاجة ملحة، وقد ألزم أباها وزوجها بأن يكفل لها بجميع حاجاتها المالية، فليس لها أن تسافر بغير محرم لمثل هذه الحوائج۔اھ (ص: 339)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69782کی تصدیق کریں
0     1286
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا سوتیلی ماں کا بھائی محرم ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • جوائنٹ فیملی سسٹم میں جیٹھ اور نند کے بیٹوں سے پردہ کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے پیار ومحبت کرنا اور بلا واسطہ اس سے نکاح کی بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ماں کے دوسرے شوہر کے بچے جو اُس کی پہلی بیوی سے ہیں محرم ہیں یا نا محرم؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ربیبہ (بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹی) کے محرم و نامحرم ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات