Guest blogging : Questionکا کام جا ئز ہے یا نہیں ? اس میں آپ low rank website کے high rank websit ، articles کے ایڈمن سے deal کرکے websites پر publish کرواتے ہیں ,اس کی مختلف categories ہوتی ہیں ,جیسے fashion, game, technology, health, pets, اور Gambling کی sites بھی ہوتی ہیں۔اب جو high rank websites ہیں ,جن پر آپ نے client کا article ان سے ڈیل کرکے publish کروانا ہے ,وہ اپنی website پر اچھے آرٹیکلز بھی لگاتے ہیں ,اور اس میں سار ی categories آ جاتی ہیں, ان articles میں عورتوں کی تصویر بھی ہوتی ہے, کچھ لوگ websites پر Gambling سے متعلق آرٹیکلز بھی لگاتے ہیں , اس صورت میں کیا آپ کا high rank websites پر articles لگانا صحیح ہے؟
"گیسٹ بلاگنگ" جسے "گیسٹ پوسٹنگ" بھی کہا جاتا ہے ،جس میں (GUEST BLOGERS) آرٹیکل لکھنے والے افراد اپنی مہارت اور تجربہ کی بنیاد پر اس طرح مضامین لکھ کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیتے ہیں ،جس کے ذریعہ عام لوگوں کو اس ویب سائٹ کی طرف راغب کرکے اس کی ٹریفک کو بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے ،اور اس کی وجہ سے وہ ویب سائٹ گوگل پر دیگر ویب سائٹس کے مقابلہ میں اوپر آجاتی ہے ،اور اسی عمل کو (SEO) بھی کہا جاتا ہے ،لہٰذا جس ویب سائٹ کی (SEO)مقصود ہو ،اگر اس کی بنیادی پالیسی یا کاروبار خلافِ شریعت نہ ہو ، اور اس کیلئے آرٹیکل لکھنے والے افراد کے مضامین غیر شرعی امور کو فروغ دینے پر مشتمل نہ ہوں ، تو جائز امو ر پر مشتمل آرٹیکل لکھنے والے افراد کیلئے اپنے (LOW RANK WEBSITE) کو کسی (HIGH RANK WEBSITE) کے ساتھ جوڑنے اور لنک کرنے کی گنجائش ہے ،تاہم اگر (HIGH RANK WEBSITE) پر جوا ، وغیرہ غیر شرعی امور پر مشتمل آرٹیکل یا تشہیری مواد ہوتو ان کے لئے ایسا کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے ، اور اس کی کمائی بھی حلال نہ ہوگی ، لہذا انہیں غیر شرعی امور سے اجتناب لازم ہے ۔
کما قال اللہ تعالیٰ : وَ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى وَ لَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (المائدہ /2)۔
و فی الہندیۃ : و لا تجوز الإجارة على شيء من الغناء و النوح و المزامير و الطبل و شيء من اللهو و على هذا الحداء و قراءة الشعر و غيره و لا أجر في ذلك و هذا كله قول أبي حنيفة و أبي يوسف و محمد رحمهم الله تعالى. كذا في غاية البيان.اھ(4/449)۔