رہن یا گروی

غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر لینا

فتوی نمبر :
67809
| تاریخ :
2023-09-19
معاملات / مالی معاوضات / رہن یا گروی

غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر لینا

میں کینیڈا میں رہتاہوں، اور یہ معلوم کرنا ہےکہ یہاں سودی بینک کے توسط سے مورگیج کےذریعہ مکان کی خریداری جائز ہے؟ میرے پاس فی الوقت کوئی مکان نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مور گیج کے ذریعہ حصول مکان کی صورت میں بھی اگر سودی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو یہ بلا شبہ نا جائز ہے اور اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کوئی شخص ، ادارہ یا بینک وغیرہ مطلوبہ مکان کی باضابطہ نقد خریداری کر کے اس پر اپنا مالکا نہ قبضہ بھی کر لیں اور اسکے بعد ادھار معاملہ کے ذریعے قسطوں پر بیچ دیں اور اس طرح قسطوں کے معاملے میں ابتداء ہی یہ طے کر لیا جائے کہ یہ ادھار اور قسطوں کا معاملہ ہوگا، اس میں کل اتنی قسطیں ھونگی اور ہر قسط کی مالیت یہ ہوگی ، نیز کسی قسط کی تاخیر پر کوئی چارجز بھی وصول نہ کی جاتی ھوں تواس طرح کا معاملہ کرنا شرعا بھی جائز ہے اور ہر شخص اپنے ذاتی مکان کا مالک بھی بن سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : يا ايها الذين امنوا لا تاكلوا الربوااضعافاً مضاعفة واتقوا الله لعلكم تفلحون۔ (سورة آل عمران - ١٣٠)
و قال تعالى : بحق الله الربوا ويربي الصدقات والله لا يحب کل کتاب اسیم (سوره بقره - ۲۷۶)
وفی صحیح مسلم: و عن جابر فى الله تعالى عنه قال لعن رسول الله صلی اللہ علیه وسلم اکل الربوا وموکله وکاتبه وشاہدیه وقال ھم سواء اھ (ج2 ص 27)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67809کی تصدیق کریں
1     935
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گروری (رہن) کے طورپر دی ہوئی زمین سے نفع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • گروی (رہن)کے طورپر رکھے ہوئے مکان سے فائدہ اٹھانا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • کمپنیوں سے ادھار خریداری کیلۓ ،مخصوص ادائیگی کے ساتھ ،بینک سے ضمانتی سرٹیفیکیٹ لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • مورگیج پر گھر خریدنےکا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • گروی رکھے ہوئے گھر کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • ’’گروی‘‘ میں رکھے ہوئے گھر سے ’’انکم‘‘ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • مرہونہ زمین سے معروف یا مشروط طور پر نفع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • پگڑی پر لی ہوئی دکان کا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • راہن کی اجازت کے بغیر مرہونہ چیز سے قرض دار کا نفع اٹھانا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • قرض کے بدلے سونا گروی رکھ کر مقررہ مدت تک واپس نہ کرسکنے کی صور ت میں مرتہن کا اس مرہونہ چیز کو بیچ کر اپنا قر ض لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • کیا گروی رکھی ہوئی زمین سے نفع اٹھانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رہن یا گروی 0
  • کیاخود رو گھاس فروخت کرنا جائز ہے؟قرض کے عوض زمین رہن رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • گروی رکھی ہوئی چیز سے انتفاع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رہن یا گروی 0
Related Topics متعلقه موضوعات