امانت و ودیعت

امانت کی رقم واپس نہ کرنا

فتوی نمبر :
67453
| تاریخ :
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

امانت کی رقم واپس نہ کرنا

السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ: میرے بہنوئی فیملی کے ساتھ سعودیہ میں کام کرتے تھے ,وہ ہر مہینے تنخواہ سےزکوۃ کے پیسے نکال لیا کرتے تھے ،جب وہ ریٹائرڈ ہو کر واپس آئے ، تو انہوں نے یہاں پر کام کرنے کی کوشش کی ، لیکن کوئی کام مناسب نہیں ملا ،کچھ عرصے بعد میری چھوٹی بہن اور بہنوئی میرے گھر آئے اور مجھے ایک ایک تولہ کی دو اینٹیں دیں کہ یہ دونوں بیٹیوں کے لئے ہیں کہ جب ان کی شادی ہو تو ان کو دے دینا ، اور یہ بھی بتایا ہے کہ یہ زکوۃ کے پیسوں سے ہم نے تمہاری بیٹیوں کے لئے رکھا تھا، میری بہن اور بہنوئی کو میرے گھر کے حالات معلوم تھے کہ میں بیٹیوں کی شادی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا اور بے روزگار ہوں، میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور دونوں اینٹ امانت کے طور پر اپنی بہن کو واپس کردیں، جب دونوں بیٹیوں کی شادی ہو تو اس وقت مجھے دے دینا ، جس کی زکوۃ میری دونوں بیٹیاں ادا کرتی ہیں ، جب میری ایک بیٹی کی شادی ہوئی تو انہوں نے ایک اینٹ تو مجھے واپس کر دی ،لیکن کچھ اختلافیوں اور گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے میری بہن نے دوسری اینٹ دینے سے منع کردیا زبانی طور پر، برائے مہربانی اپ اس مسئلے پر اپنی رہنمائی کیجئے۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ وضاحت کے مطابق اگر سائل کی دونوں بیٹیاں واقعۃً مستحق زکوٰۃ ہوں ، اور سائل کی بہن اور بہنوئی نے زکوٰۃ کی مد میں مذکور دوتولہ سونا ہر ایک بیٹی کو دیدیا تھا ، تو دونوں بیٹیاں اس سونے کی شرعاً مالک بن گئیں،چنانچہ اس کےبعد اگر سائل نے مذکور دوتولہ سونا اپنی بہن کے پاس بطورِ امانت رکھوایا تھا، تو اب سائل کی مذکور بہن پر دونوں سونے کی ٹکیہ واپس کرنا شرعاً لازم ہے،اگر واقعۃً سائل کی بہن مذکور ایک تولہ سونا واپس نہیں کرتی ، تو یہ غصب کی زمرے میں آنے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں،لہذا اس پر لازم ہے کہ اپنی بھتیجی کاحق دیکر مواخذہ دنیوی واخروی سے سبکدوشی حاصل کرے،ورنہ اپنے حق کی وصولی کی خاطر سائل قانونی چارہ جوئی کا بھی مجاز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایة: الهبة عقد مشروع (الی قوله) "وتصح بالإيجاب والقبول والقبض والقبض لا بد منه لثبوت الملك اھ(238/3)
وفی الھندیة:وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه، كذا في الشمني اھ(338/4)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67453کی تصدیق کریں
0     1450
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سٹیشن میں ملی سونے کی انگوٹھی کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات