امانت و ودیعت

امانت کے طور پر رکھے ہوئے ریال کو پاکستانی روپوں میں واپس کرنا

فتوی نمبر :
40821
| تاریخ :
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

امانت کے طور پر رکھے ہوئے ریال کو پاکستانی روپوں میں واپس کرنا

مجھے میرے بہنوئی نے سعودی عرب سے 50000 ریال بطور امانت بھیجے ، میں نے چوری کے ڈر سے ریال پاکستانی روپے میں تبدیل کروا کر اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے ، ریال اس وقت 27 روپے کا تھا اور اب 40 روپے کا ہے ، مجھے امانت ریال کی صورت میں واپس کرنا لازمی ہے یا پاکستانی روپوں کی شکل میں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سائل نے اپنے بہنوئی کی اجازت سے ریال کو روپوں میں تبدیل کروا کر اپنے اکاؤنٹ میں بطور حفاظت رکھا، یا سائل کے پاس بطور ریال اس رقم کی حفاظت کی کوئی صورت ممکن نہیں تھی تو اس صورت میں سائل اس قدر رقم کا ذمہ دار ہے جس قدر رقم ریال سے تبدیلی کی شکل میں حاصل ہوئی تھی، اگر سائل کے لئے ریال کی صورت میں حفاظت ممکن تھی اور اس نے بغیر اجازت مال امانت میں تصرف کیا تو اس کے ذمہ اب پچاس ہزار ریال کی واپسی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): لأن مال الأمانة يتعين بالتعيين اھ (5/ 535)
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: فأما إذا شرط فيه شرطا نظر فيه، إن كان شرطا يمكن اعتباره ويفيد؛ اعتبر، وإلا فلا، بيان ذلك؛ إذا أمره بالحفظ وشرط عليه أن يمسكها بيده ليلا ونهارا ولا يضعها؛ فالشرط باطل حتى لو وضعها في بيته، أو فيما يحرز فيه ماله عادة، فضاعت؛ لا ضمان عليه اھ (6/ 209) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40821کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سٹیشن میں ملی سونے کی انگوٹھی کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اگر نقصان ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • گدا گر کی بطور امانت رکھی گئی رقم کہاں خرچ کرے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے طور پر رکھے ہوئے ریال کو پاکستانی روپوں میں واپس کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات