میں نے بجلی کے بل کے بارے میں فتوی پڑھا ہے،میرا سوال یہ ہے کہ وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کے باعث میرا اسٹیبلائزر اور کمپیوٹر دونوں جل گئے ہیں ، اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ میں حفاظتی طور پر وولٹیج کی ضروری مقدار کا خیال رکھتا ہوں ، لیکن پھر بھی میری دونوں چیزیں (اسٹیبلائز را اور کمپیوٹر) جل گئیں۔
وولٹیج اگر کسی نے نقصان پہنچانے کی غرض سے قصدا کم و بیش نہ کیا ہو، بلکہ عمومی طور پر بجلی کی آمد و رفت کی وجہ سے ایسا ہو گیا ہو تو یہ محض فنی خرابی ہے، جس میں کسی انسان کے فعل کو عمل دخل نہیں ، اس لیے اس کی وجہ سے کسی شخص کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا دیا جا سکتا، کیونکہ یہ آفت سماوی کی مانند ہے۔
ففي أصول الكرخي: 16-الأصل: أن الضمانات في الذمة لا تجب إلا بأحد أمرين إما بأخذ أو بشرط فإذا عدما لم تجب. (ص: 5) والله اعلم بالصواب
علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0