امانت و ودیعت

گدا گر کی بطور امانت رکھی گئی رقم کہاں خرچ کرے؟

فتوی نمبر :
35959
| تاریخ :
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

گدا گر کی بطور امانت رکھی گئی رقم کہاں خرچ کرے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حضرت میرا یہ مسئلہ ہے کے ایک گداگر میرے پاس پیسے اکٹھے کیا کرتا تھا؟ پھر جب وہ اپنے گھر جاتا تو وہ اکٹھی کی گئی رقم مجھ سے لے جاتا؟ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس کی کچھ رقم میرے پاس پڑی ہے ؟ اور وہ آدمی تقریباً 8 مہینے سے نہیں آ رہا، مجھے یہ بھی تصدیق نہیں ہو رہی کہ وہ حیات بھی ہے یا نہیں ؟ تو اب اس کی وہ رقم کا کیا کرو میں ؟ اس کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتا ہوں کیا میں اس نیت سے کہ اسے صدقہ جاریہ ملتا رہے؟میری راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو جب تک مذکور گداگر کی وفات کا یقین یا غالب گمان نہ ہو تب تک بطور امانت رکھی ہوئی مذکور رقم کو صدقہ کرنا درست نہیں ، البتہ اگر مذکور گداگر کی وفات کا یقین یا غالب گمان ہو جائے تو اس صورت میں اگر اس کے ورثاء کا علم ہو تو سائل کے لئے مذکور رقم انہیں واپس کرنا لازم ہوگا اور اگر ان کا علم نہ ہو تو مذکور رقم انہی کے طرف سےمسجد کی تعمیر یا کسی اور مصرف میں خرچ کرنا بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوى الهندية: وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه كذا في الشمني اھ (4/ 338)
و فيه ايضا : غاب المودع ولا يدري حياته ولا مماته يحفظها أبدا حتى يعلم بموته وورثته كذا في الوجيز للكردري ولا يتصدق بها بخلاف اللقطة كذا في الفتاوى العتابية وإذا مات رب الوديعة فالوارث خصم في طلب الوديعة كذا في المبسوط فإن مات ولم يكن عليه دين مستغرق يرد على الورثة وإن كان يدفع إلى وصيه كذا في الوجيز للكردري المودع إذا دفع الوديعة إلى وارث المودع و في التركة دين يضمن للغرماء ولا يبرأ بالرد على الوارث كذا في خزانة المفتين والله أعلم اھ (4/ 354)
و في الدر المختار: وللمودع صرف وديعة مات ربها ولا وارث لنفسه أو غيره من المصارف اھ (2/ 336)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وللمودع إلخ) قال في شرح الوهبانية و في البزازية قال الإمام الحلواني إذا كان عنده وديعة فمات المودع بلا وارث له أن يصرف الوديعة إلى نفسه في زماننا هذا؛ لأنه لو أعطاها لبيت المال لضاع؛ لأنهم لا يصرفون مصارفه فإذا كان من أهله صرفه إلى نفسه وإن لم يكن من المصارف صرفه إلى المصرف اهـ (2/ 336) والله تعالى اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35959کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سٹیشن میں ملی سونے کی انگوٹھی کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اگر نقصان ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • گدا گر کی بطور امانت رکھی گئی رقم کہاں خرچ کرے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے طور پر رکھے ہوئے ریال کو پاکستانی روپوں میں واپس کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات