امانت و ودیعت

نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

فتوی نمبر :
69894
| تاریخ :
2023-12-22
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام فقہ حنفی کے راجح قول کے مطابق اس مسئلے کہ بارے میں کہ:
میری امی نے اپنی زندگی میں سونا میرے حوالے کیا اور مجھ سے کہا کہ ”تم نے یہ سونا اپنی بڑی بہن کے بیٹے مرتضیٰ کو دینا ہے۔ یہ سونا میں نے تحفہ کے طور پر مرتضی کی بیوی کے لئے رکھا ہوا ہے۔ جب مرتضی کی شادی ہو تو اسے دے دینا اور بتانا کہ نانوں نے یہ تحفہ دیا ہے“۔سونا حوالے کرنے کے کچھ عرصے بعد میری امی فوت ہو جاتی ہیں۔ مرتضی اس وقت 12سال کا ہے۔ اب مجھے پریشانی یہ لگی ہوئی ہے کہ مجھے خود اپنی زندگی موت کا نہیں پتا۔ میں نے سونا ایک تھیلی میں رکھا ہوا ہے اور اس میں ایک پرچی لکھ کر رکھی ہوئی ہے کہ ”یہ سونا مرتضی کی نانوں نے مرتضی کی بیوی کو بطورِ تحفہ کے دیا ہوا ہے جوکہ میرے پاس امانت پڑا ہے“۔ اب مرتضی کی شادی کب ہوتی ہے مجھے نہیں پتا، اس وقت تک میں زندہ بھی رہوں گا کہ نہیں یہ بھی نہیں پتا۔
سوال: اِس سونے کو میں اپنے پاس ہی رکھوں؟ جب مرتضی کی شادی ہو جائے، اس دن مرتضی کے حوالے
کروں؟ یا مرتضی کو ابھی 12سال کی عمر میں ہی حوالے کر دوں؟ یا میں رکھوں تو اپنے پاس ہی لیکن مرتضی کو اطلاع کر دوں کہ آپکی نانوں نے آپکی بیوی کے لئے ایک تحفہ میرے پاس رکھوایا ہوا ہے لیکن دوں گا تب جب آپکی شادی ہو جائے گی۔؟ یا مرتضی جیسے ہی بالغ ہو تو اُس وقت اسکے حوالے کر دوں تاکہ وہ خود اس ذمہ داری کو سنبھالے؟ یا مرتضی سمیت اُسکے امی ابو بہن بھائی اور اپنے گھر والوں سب کو بتا دوں کہ مرتضی کی نانوں نے میرے پاس مرتضی کی بیوی کے لئے ایک تحفہ میرے پاس رکھوایا ہوا ہے اگرمیں مر گیا تو اسے میرے ترکے میں نہ سمجھا جائے بلکہ یہ میرے پاس امانت پڑا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تنقیح
سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں ہے کہ سائل کی والدہ نے مذکور سونا وصیت کیا تھا یا بطور ہبہ؟ اگر ہبہ دیا تھا تو سونا اپنی حیاتی میں اپنی بیٹی ( جوکہ مرتضی کی والدہ ہے ) کو قبضہ دیا تھا یا صرف زبانی طور پر سونا دینے کا کہا تھا؟
کیا یہ ہبہ ان کی مرض الوفات میں تھا یا حالت صحت میں؟ براہ کرم ان سوالات کے جوابات دے کر سوال مکرر بھیج دیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69894کی تصدیق کریں
0     675
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
  • امانت گم ہونے کی صورت میں ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات