مسائل قربانی

شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

فتوی نمبر :
67424
| تاریخ :
2023-09-04
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

قربانی کے بڑے جانور میں کسی حصےدار کا شیعہ کو شامل کرنے سے کیا کسی بھی حصےدار کی قربانی نہیں ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قربانی کے تمام شرکاء کے لۓ باقاعدہ مسلمان ہوناضروری ہے، اس لۓ اگر شرکاءِ قربانی میں سے کوئی ایک شریک بھی یقنی طورپر غیرمسلم ہو، تو اس کی وجہ سے باقی شرکاء کی قربانی بھی درست نہ ہوگی۔
لہذا اگر شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والاشخص ان کفریہ عقائد اور نظریات( مثلاً حضرت علیؓ کو خدا ماننا یا قرآنِ کریم میں تحریف کا قائل ہو نا، یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھنا یا حضرت عائشہؓ پر لگائی جانے والی تہمت کو سچا ماننا یا حضرت ابوبکرؓ کی صحابیت کا منکر ہو نا یا اس قسم کا کوئی اور مخالفِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھنا) کا حامل نہ ہوتو اس کے ساتھ قربانی کرنے کی صورت میں اگرچہ باقی شرکاء کی قربانی درست ہوجائے گی، لیکن عقیدہ اور نظریات چونکہ ایک مخفی چیز ہے اور ایسے مواقع پر عموما کوئی اس کا برملا اظہار بھی نہیں کرتا، اس لۓ قربانی جیسے اہم عبادت میں ایسے لوگوں کو شامل کرنے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: نعم لا شك فی تکفیر من قذف السیدۃ عائشة او أنکر صحبة الصدیق أو اعتقد الالوهية فی علیّ أو أن جبرئیل غلط فی الوحی أو نحو ذلك من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔ الخ (ج۴، ص۲۳۷)۔
وفیه ایضًا: ان الرافضی اذا کان یسب الشیخین ویلعنهما فهو کافر وان کان یفضل علیًّا علیهما فهو مبتدع (الی قوله) وسبّ احد من الصحابة وبغضه لا یکون کفرا لکن یضلل۔ الخ (ج۴، ص۲۳۷)۔
وفی الفقه الإسلامی وأدلته: الدیانة او العفة او التقویٰ: المراد بہا الصلاح والاستقامة علی احکام الدین، فلیس الفاجر والفاسق کفؤًا لعفیفة او صالحة بنت صالح أو مستقیمة ، لها ولأهلها تدین وخلق حمید، سواء کان معلنًا فسقه أم غیر معلن أی لا یجهر بالفسق لکن یشهد علیه أنه فعل کذا من المفسقات۔ الخ (ج۷، ص۲۴۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67424کی تصدیق کریں
0     2834
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات