امانت و ودیعت

طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
67042
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!مسئلہ یہ کہ ایک صاحب خیر نے کچھ رقم براۓ طلبہ استاذ محترم کو دی کہ جس کو جو ضروت ہو اس میں صرف کریں،ضروت کے پیش نظر طلبہ کو بیگ (بستہ) دینا طے پایا،اب استاذ اسے ہول سیل ریٹ میں خرید کر لاتے ہیں اور مارکیٹ کی ریٹ نکال کر مابقیہ رقم اپنے سفر خرچ وغیرہ میں شامل کر لیتا ہے،تو کیا یہ طریقہ (حیلہ) اس کے لئے جائز ہوگا یا نہیں?قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں کرشکریہ کا موقع فراہم کریں،اگر حلال نہیں ہے تو کوئی حلال طریقہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کی طرف سےاستاد کو طلباء کرام کیلئے بیگ لینے کیلئے جو رقم دی گئی ہے،اس رقم سے سستے دام بیگ خرید کر اپنا منافع رکھ کر مہنگے دام طلباء کرام کو فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں،البتہ بیگ خریدنے کیلئے مارکیٹ آنے جانے پر کرایہ وغیرہ کی مد میں جو اخراجات آتے ہیں، استاد کیلئے اس کے بقدر رقم طلباء کرام یا ان کے اولیاء کی اجازت و رضامندی سے وصول کرنا جائز اور درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للجصاص: قال الله تعالى]:يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم[.قال أبو بكر: قد انتظم هذا العموم النهي عن أكل مال الغير بالباطل وأكل مال نفسه بالباطل وذلك لأن قوله تعالى]:أموالكم[يقع على مال الغير ومال نفسه, كقوله تعالى]:ولا تقتلوا أنفسكم[قد اقتضى النهي عن قتل غيره وقتل نفسه; فكذلك قوله تعالى]:لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل[نهي لكل أحد عن أكل مال نفسه ومال غيره بالباطل. وأكل مال نفسه بالباطل إنفاقه في معاصي الله; وأكل مال الغير بالباطل قد قيل فيه وجهان: أحدهما:ما قال السدي وهو أن يأكل بالربا والقمار والبخس والظلم, وقال ابن عباس والحسن: أن يأكله بغير عوض،(الی قولہ)وقول النبي صلى الله عليه وسلم:"لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيبة من نفسه"، وعلى أن النهي عن أكل مال الغير معقود بصفة، وهو أن يأكله بالباطل; وقد تضمن ذلك أكل أبدال العقود الفاسدة كأثمان البياعات الفاسدة،(الی قولہ).وأما قوله تعالى]:إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم[اقتضى إباحة سائر التجارات الواقعة عن تراض. والتجارة اسم واقع على عقود المعاوضات المقصود بها طلب الأرباح،(الی قولہ)البياعات والإجارات والهبات المشروطة فيها الأعواض; لأن المبتغى في جميع ذلك في عادات الناس تحصيل الأعواض لا غير.اھ(2/217)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67042کی تصدیق کریں
0     308
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سٹیشن میں ملی سونے کی انگوٹھی کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات