امانت و ودیعت

راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

فتوی نمبر :
28601
| تاریخ :
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

کچھ روز قبل فجر کے بعد جب میں نے گھر کا مرکزی دروازہ کھولا تو دروازے پر چند ہزار روپے ملے ، وہ امانۃً میرے پاس موجود ہیں، معلوم کرنے پر ایک صاحب نے کچھ حصہ خیرات کرانے کو کہا ، دوسرے صاحب نے کہا کہ یہ رقم مسجد کو دی جائے تا کہ جس کسی کی یہ رقم ہے اس کے لیے صدقہ جاریہ ہو گا، آپ بتائیں کہ کیا کرنا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو رقم سائل کو ملی ہے، وہ لقطہ ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ اس کا اعلان کیا جائے، اگر مالک آجائے تو بہتر ورنہ جب مالک کی طرف سے مایوسی ہو جائے کہ اب وہ نہیں آئے گا تو ایسی صورت میں یہ رقم مالک کی طرف سے کسی مستحق فقیر کو صدقہ کر سکتے ہیں اگر سائل خود بھی فقیر ہو تو وہ خود یہ رقم رکھ سکتا ہے، تاہم مالک اگر اس صدقہ کے بعد آجائے اور اپنی رقم کا مطالبہ کرے تو اس کو اس کی رقم واپس کرنا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدر المختار: (وعرف) أي نادى عليها حيث وجدها و في الجامع (إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها (إلى قوله) (فينتفع) الرافع (بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه( الى قوله) (فإن جاء مالكها) بعد التصدق (خير بين إجازة فعله ولو بعد هلاكها) وله ثوابها (أو تضمينه) اھ (4/ 280،278) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28601کی تصدیق کریں
1     245
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
  • امانت گم ہونے کی صورت میں ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات