کمپنی سے تنخواہ نہیں ملی تو اسپلٹ لے لیا کہ بعد میں جب تنخواہ ملے گی تو پیسے کٹ جاٸیں گے اور بیچ کر قربانی کے حصے کے پیسے ادا کردیےلیکن بعدمیں کمپنی نے اسپلٹ کے پیسے نہیں کاٹے اور پوری تنخواہ دے دی قربانی ادا ہوئی یا نہیں ؟ اگر ادا نہیں ہوئی تو اب مجھے کیا کرنا چاہیۓ ؟
سوال میں مذکور اسپلٹ سے متعلق سائل نے کوئی تفصیل نہیں لکھی کہ اس سے کیا مراد ہے ، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگر سائل کی ملازمت جائز امور پر مبنی ہو تو سائل کی طرف سے کی ہوئی قربانی درست ہوئی ہے،دوبارہ قربانی کرنا یا اس سلسلہ میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں -