السلام علیکم ! نماز میں سورۃِ فاتحہ پڑھنا ہے یا نہیں؟ اہلِ حدیث کہتے ہیں کہ سورۃِ فاتحہ پڑھنا حدیث سے ثابت ہے، دیوبندوالےسورۃِ فاتحہ نہیں پڑھتے۔
انفرادی نماز میں سورۃِ فاتحہ کا پڑھنا سب کے نزدیک واجب ہے، البتہ امام کی اقتداء پڑھی جانے والی نماز میں عندالاحناف احادیثِ صحیحہ کی روشنی مقتدی کیلئے حکم یہ ہے کہ وہ امام کے پیچھے نہ سورۂ فاتحہ پڑھے اور نہ ہی کوئی اور سورۃ، خواہ امام آہستہ قرات کررہا ہو یا بلند آواز سے، ذیل میں چنداحادیثِ مبارکہ ترجمہ کے ساتھ درج ہیں۔
فی صحیح مسلم: عن حیطان بن عبد الله الرقاشي قال: صليت مع أبي موسي الأشعري ... أن رسول الله صلي الله عليه وسلم خطبنا، فبين لنا سنتنا و علمنا صلواتنا فقال: إذا صليتم فأقيموا صفوفكم ثم ليؤمكم أحدكم؛ فإذا كبر فكبروا و إذا قرأ فأنصتوا الحديث (باب التشهد في الصلاة، ١/ ١٧٤)۔
ترجمہ: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور ہمیں طریقہ بیان کیا اور ہمیں نماز سکھلائی کہ جب تم نماز ادا کرو تو اپنی صفوں کو درست کرو، پھر تم میں سے کوئی امامت کرائے، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ قرأت کرے تو بالکل خاموشی سے سنو۔۔۔ الخ
وفی سنن ابن ماجہ:عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم : من كان له إمام فقراءة الإمام له قراءة‘‘. (باب: إذا قرأ الإمام فأنصتوا، ص: ٦١)۔
ترجمہ: حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں : جس شخص کا کوئی امام ہو تو امام کی قرأت اس کی بھی قرأت ہے۔
وکما فی الدر المختار: (فإن قرأ کرہ تحریما) وتصح فی الأصح، وفی درر البحار عن مبسوط خواہر زادہ أنہا تفسد ویکون فاسقا، وہو مروی عن عدۃ من الصحابۃ فالمنع أحوط (بل یستمع) إذا جہر (وینصت) إذا أسر ’’لقول أبی ہریرۃ ؓ کنا نقرأ خلف الإمام فنزل: ﴿واذا قریٔ القرآن فاستمعوا لہ وأنصتوا﴾۔ الخ (ج۱، ص۵۴۴)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0