بعد از سلام مسنون مؤدبانہ گزارش ہے کہ کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک امام نماز میں جہراً سورۂ لیل کی تلاوت کرتے ہوئے ’’فسنیسرہ للیسریٰ‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسریٰ‘‘ اور ’’فسنیسرہ للعسریٰ‘‘کے بجائے ’’فسنیسرہ للیسریٰ‘‘پڑھ لے ، کیا مذکورہ صورت میں نماز درست ہوگی یا نہیں؟
۲۔ کیا اس طرح تلاوت کرنے کے ساتھ تین آیتیں درست پڑھی ہوئی فسادِ نماز سے روک سکتی ہے یا نہیں؟
۳۔ کوئی شخص مذکورہ صورت میں تین آیتوں کے درست ہونے کی وجہ سے فسادِ نماز کا قائل نہ ہو ، ایسے شخص کا کیا حکم ہے؟
۴۔ کیا ایسے شخص کو امام برقرار رہنے دیا جائے یا معزول کرنا ضروری ہے؟
۱تا ۴۔ صورتِ مسئولہ میں امام نے اگر ’’وَصَدَّقَ بِالْحُسنی‘‘ اور ’’وَکذَّبَ بِالْحُسْنَی‘‘ پر وقف کرنے کے بعد’’فسنیسرہ للیسریٰ‘‘ اور ’’فسنیسرہ للعسریٰ‘‘ پڑھا ہے تو نماز ہو گئی ورنہ فسادِ معنیٰ کی وجہ سے نماز فاسد ہو گئی ہے اور اس سے قبل یا بعد میں درست پڑھی گئی قراءت بھی مانع عن الفساد نہیں ہوگی۔ لہٰذا اس نماز کا اعادہ ضروری ہے، لیکن اس طرح کی غلطی کی بناء پر امامِ موصوف کو منصبِ امامت سے معزول کرنا یا ان کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ کرنا بہرحال ناجائز اور گناہ ہے، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔
ففی الفتاوى الهندية: (ومنها ذكر آية مكان آية) لو ذكر آية مكان آية إن وقف وقفا تاما ثم ابتدأ بآية أخرى أو ببعض آية لا تفسد كما لو قرأ {والعصر - إن الإنسان} [العصر: 1 - 2] ثم قال {إن الأبرار لفي نعيم} [الانفطار: 13] ، أو قرأ {والتين} [التين: 1] إلى قوله {وهذا البلد الأمين} [التين: 3] ووقف ثم قرأ {لقد خلقنا الإنسان في كبد} اھ(1/ 80)
وفی التاتار خانیة: ومن قرأ فی صلاته مكان قوله ’’اولئك أصحاب الجنه‘‘ اولئك أصحاب النار‘‘ أو قرأ (إلی قوله) تفسد صلوته عند أبی حنیفة ومحمد رحمهما اللہ اھ (۱/۴۸۰)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0