کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیانِ عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ :
۱۔ سورۃِ غاشیہ کی آیات ﴿لستَ علَیہمْ بمصیطِرٍ، الَّا من توَلی وَکفَرَ، فیعَذِّبُہ اللَّہ العذابَ الاکبر﴾ (الغاشیۃ: 22 – 24) اگر کسی آدمی نے﴿ الَّا منْ توَلی وَکفَرَ﴾ پر وقف کر دیا تو کیااس کی نماز ہو جائےگی؟
میں ایک دن نماز پڑھا رہا تھا تو ان تینوں آیات پر وقف کیا تو پیچھے کھڑے ایک مقتدی جو عالمِ دین بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ﴿ الَّا منْ توَلی وَکفَرَ﴾ پر وقف کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور ایک بہت بڑے عالمِ دین کا حوالہ دیا کہ میں نے ان سے سنا ہے ،میں نے ان کی بات مان لی اور نماز کا اعادہ کیا، لیکن اس مسئلہ میں مطمئن نہیں ہوں۔
۲۔ ایک آدمی کو اس مسئلہ کا علم نہیں، اس نے﴿ الَّا مَنْ تولی وَکفَرَ﴾ پر وقف کر دیا ، کیا وقف کرتے ہی نماز ٹوٹ گئی یا وہ نماز ہی میں اپنی اصلاح کر سکتا ہے اور کوئی مقتدی اس کو لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں؟براہِ کرم قرآن وسنت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں۔
۱۔ صورتِ مسئولہ میں﴿ الَّا منْ توَلَّی وَکفَرَ﴾ پر وقف کرنے سے نہ تو نماز فاسد ہوئی ہے اور نہ ہی اس کا اعادہ کرنے کی ضرورت تھی، بلکہ اس صورت میں پہلی نماز ہی معتبر ہوگی، لہٰذا شخصِ مذکور پر لازم ہے کہ مسائلِ شرعیہ میں بلاتحقیق لب کشائی سے اور سنی سنائی باتوں پر عمل کرنے سے احتراز کرے۔
۲۔ صورتِ مسئولہ میں تو نماز کسی حالت میں بھی فاسد نہیں ہوئی، تاہم اگر قرأت میں کوئی فاحش غلطی ہو جائے جس کی وجہ سے نماز فاسد ہو جاتی ہے تو اس کو فوری طور پر صحیح پڑھ لینے سے نماز درست ہو جائےگی، اِعادہ کی ضرورت نہیں۔
فی التاتارخانیة: وفی فتاوی الحجة: الأصل أن حفظ الوقوف ومعرفة ذلك من باب الفضیلة ولا یتعلق به قطع الصلاة، اینما وقف لاتفسد صلاته إلی قوله وهٰذا مذهب الفقهاء اھ (۱/۴۹۰)۔
وفیها ایضاً: إذا وقف فی غیر موضع الوقف (إلی قوله) والفتویٰ علی عدم الفساد بکل حال اھ (۱/۴۸۹)۔
وفی مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن الله لا يقبض العلم انتزاعا ينتزعه من العباد ولكن يقبض العلم بقبض العلماء حتى إذا لم يبق عالما اتخذ الناس رءوسا جهالا فسئلوا فأفتوا بغير علم فضلوا وأضلوا» متفق علیه اھ(1/ 72)۔
وفی الفتاوى الهندية: ذكر في الفوائد لو قرأ في الصلاة بخطأ فاحش ثم رجع وقرأ صحيحا قال عندي صلاته جائزة اھ(1/ 82)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0