تلاوت و قراءت

دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

فتوی نمبر :
65681
| تاریخ :
2004-04-14
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس لفظ ’’ض‘‘ کے بارے میں کہ اس کا مخرج جو کہ حافۂ لسان ہے ، یہ آواز میں مشابہ ’’د‘‘ کے ہے یا ’’ظ‘‘ کے؟ بعض کو دال کے مشابہ پڑھتے سنا ہے اور بعض کو ظاء کے، اور یہ بھی سنا ہے کہ صحیح مخرج میں ظاء کے مشابہ آواز نکلتی ہے اور جو جان بوجھ کر ’’د‘‘کے مشابہ آواز نکالتا ہے اس کے پیچھے نماز بھی نہیں ہوتی ، آپ سے یہ دریافت کرنا ہے کہ کیا یہ بات صحیح ہے؟ براہِ کرم تفصیلی جواب کے ساتھ راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جمہور فقہاء اور قرّاء کا اس پر اتفاق ہے کہ حرفِ ضاد کا مخرج حافۂ لسان اور اس کے متصل داڑھیں ہیں اور آواز ظاء کے مشابہ ہے، نہ کہ دال کے۔
پھر عوام کی اکثریت مخارج سے واقف نہیں ہوتی، نیز ’’ض‘‘ اور ’’ظ‘‘ کے مشابہ الصوت ہونے کی وجہ سے ان کے مخارج میں فرق نہیں کر پاتے، جبکہ اِن دونوں کے مخرج میں بھی تمییز کرنا مشکل ہے، اس لۓ اگر کوئی شخص باوجود کوشش کے صحیح مخرج پر قادر نہ ہو (اگرچہ درست پڑھنے کی کوشش جاری رکھنا اس پر بھی لازم ہے) تو اس کی نماز درست ہو جائےگی الاّ یہ کہ کوئی شخص ان حروف کے مخارج کے درمیان باہم فرق کرنے پر قادر بھی ہو اور پھر بھی وہ ’’ض‘‘ کو ’’د‘‘ پڑھے تو اس کی نماز فاسد ہو جائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی التاتارخانیة: لحافة اللّسان مخرجان وحرفان فمن حافة اللسان من أقصاها إلی ما یلی الأضراس ۔۔۔۔۔ الضاد (۱/۴۶۳)
وفی حاشية ابن عابدين: وفي التتارخانية عن الحاوي: حكى عن الصفار أنه كان يقول: الخطأ إذا دخل في الحروف لا يفسد لأن فيه بلوى عامة الناس لأنهم لا يقيمون الحروف إلا بمشقة. اهـ. وفيها: إذا لم يكن بين الحرفين اتحاد المخرج ولا قربه إلا أن فيه بلوى العامة كالذال مكان الصاد أو الزاي المحض مكان الذال والظاء مكان الضاد لا تفسد اھ (1/ 633)۔
وفی الدر المختار: ولو زاد كلمة أو نقص كلمة أو نقص حرفا، أو قدمه أو بدله (إلی قوله) لم تفسد ما لم يتغير المعنى إلا ما يشق تمييزه كالضاد والظاء فأكثرهم لم يفسدها اھ (1/ 632)۔
وفی حاشية ابن عابدين: قال في الخانية والخلاصة: الأصل فيما إذا ذكر حرفا مكان حرف وغير المعنى إن أمكن الفصل بينهما بلا مشقة تفسد، وإلا يمكن إلا بمشقة كالظاء مع الضاد المعجمتين والصاد مع السين المهملتين والطاء مع التاء قال أكثرهم لا تفسد اھ (1/ 633)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65681کی تصدیق کریں
0     1470
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں وتواصوابالصبر کی جگہ وتواصوا بالحق پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
Related Topics متعلقه موضوعات