میں عقیقہ کرنا چاہتا ہوں ، مجھے بتائیں کے آیا قربانی کے ساتھ عقیقہ ہو سکتا ہے ؟ اگر ہو سکتا ہے تو اس کی کیا صورتحال ہو گی؟ دوسرا عقیقہ گائے، بھینس کا ہو سکتا ہےیا بکرا/بکری پر پابندی ہے ؟میرے 2 بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ لہذا میری رہنمائی فرمائیں !
جی ہاں! اگر کوئی قربانی کے جانور میں بچوں کے عقیقہ کرنا چاہے تو کرسکتاہے،اسی طرح گائے اور بھینس میں بھی عقیقہ کا حصہ رکھا جاسکتاہے،اس میں شرعا کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم