عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

فتوی نمبر :
64628
| تاریخ :
2023-05-19
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

السلام علیکم
اُمید ہے آپ خیریت سے ہونگے ، میرا سوال یہ ہے کہ میں پیٹرول پمپ پر کام کرتا ہوں جہاں پر ہیڈ کیشئر جو پیٹرول ڈلوانے والے لوگ آتے ہیں اُن سے کبھی کوئی ڈنڈی مار لی یا اُن سے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ پیٹرول اُنکو کم ڈالا کارڈ زیادہ کا لگالیا توا س طرح کرکے اسکے بعد کچھ پیسے بچتے ہیں تو وہ تقریباً جائز پیسے نہیں ہوتے، اب جب میں جہاں پر کام کرتا ہوں وہاں پر کمپنی کی طرف سے ہماری تنخواہ بھی بہت زیادہ کم ہے، تو کیا میرے لئے اس بات کی اجازت ہے کہ میں اس سے پیٹرول لے سکتا ہوں ؟ کیونکہ کمپنی نے ہمیں روزانہ پیٹرول الاؤ نہیں کیا ہوا ، لیکن کیشئر اپنی جیب سے ہمیں ان سے پیٹرول دیتا ہے ، تو میرے لئے پیٹرول لینا جائز ہے ؟ اور اگر وہ اپنے پیسوں سے کھانا بھی کھلا رہے ہیں تو اسکے پیسے سے کھانا کھانا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر ہیڈ کیشئر واقعۃً پیٹرول ڈلوانے والوں کے ساتھ دھوکہ کرتا ہو بایں طور کہ مقدار سے کم پیٹرول ڈال کر زیادہ پیسے وصول کرتا ہو تو اس کا یہ عمل خیانت اور دھوکہ دہی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہے، جس سے آئندہ کیلئے احتراز لازم ہے، اور اب تک اس طرح دھوکہ دہی کے ذریعے جتنی رقم حاصل کی ہےاگر اصل مالکان معلوم ہوں تو اُن تک مذکور رقم پہنچانا ضروری ہے، ورنہ مذکور رقم مالکان کی طرف سے صدقہ کرنا لازم ہے۔
جبکہ سائل کیلئے مذکور کیشئر سے کھا نا وغیرہ کھانا یا اس رقم سے پیٹرول ڈلوانا بھی شرعاً ناجائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : ان اللہ لا یحب الخائنین -
و فی صحيح مسلم: عن أبي هريرةؓ أن رسول اللهﷺ قال : «من حمل علينا السلاح فليس منا و من غشنا فليس منا»۔الحدیث (1/99)۔
و فی الفتاوىٰ الھندية : أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام ، فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية و لا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل ، كذا في الينابيع۔اھ (5/342)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64628کی تصدیق کریں
0     717
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات