آپ یہ واضح کر سکتے ہیں کہ قربانی کرنا کن لوگوں پر اور کن حالات میں ضروری ہوتی ہے ؟
قربانی ہر اس شخص پر واجب ہوتی ہے،جس کے پاس ایام عید میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر نقدی رقم یا رہائش اور ضروریات اصلیہ سے زائد سامان موجود ہو ،اور وہ قرض سے بھی فارغ ہو ، تو ایسے شخص پر قربانی لازم ہوگی۔واللہ اعلم