السلام علیکم ، مفتی صاحب کیا (Artificial Culturaled Meat) ایسا گوشت جسے مصنوعی طریقے سے لیباٹری میں تیار کیا جاتا ہے اور مصنوعی طریقے سے کسی بھی جانور کے گوشت کا ذائقہ اس میں شامل کیا جاسکتا ہے اور ہانگ کانگ میں اس کو لیگل قرار دیا گیا ہے، کیا اسکا کھانا جائز ہے ؟ اسکے متعلق ہانگ کانگ کے گورنمنٹ ادارے کا ایک آرٹیکل : https://www.cfs.gov.hk/english/whatsnew/whatsnew_fst/whatsnew_fst_Cultured_Meat.html
مصنوعی گوشت کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزائے ترکیبی نیز لیب میں اسکے بنانے میں استعمال ہونے والا باقی سارا مواد بھی حلال ذرائع سےحاصل شدہ ہو اور صحت کے لئے بھی مضر نہ ہو، تو اسکے استعمال میں شرعاً کوئی حرج و مضائقہ نہ ہوگا۔
کما فی قولہ تعالیٰ : وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ۔الآیۃ (الاعراف:157)
و فیہ ایضاً : كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا۔الآیۃ (البقرۃ:168)
و فی رد المحتار : وكذا الزيت لو اختلط مع ودك الميتة أو الخنزير لا ينتفع به على كل حال إلا إذا غلب الزيت، لكن لا يحل أكله بل يستصبح به أو يبيعه مع بيان عيبه أو يدبغ به الجلود ويغسلها لأن المغلوب تبع للغالب ولا حكم للتبع۔اھ (ج:6/ص:736)
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0