فتوی نمبر : 62263 ایک گائے میں سات افراد کا عقیقہ کرنا
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی
ایک گائے میں سات افراد کا عقیقہ کرنا
کیا قربانی کی طرح ایک گاۓمیں سات7عقیقہ کرسکتے ھیں؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
جی ہاں! جس طرح بڑے جانور میں قربانی کے سات حصے سات افراد کی طرف سے ہوسکتے ہیں ، اسی طرح بڑے جانور میں عقیقہ بھی سات افراد کی طرف سے کرسکتے ہیں ،اس میں شرعا کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم