تلاوت و قراءت

آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

فتوی نمبر :
61431
| تاریخ :
2007-04-21
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

محترم مفتی صاحب !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گذارش ہے کہ ہمارے علاقےمیں مسجد عثمانیہ کے پیش امام و حافظ صاحب جو کہ بڑے قابلِ احترام ہیں، گذشتہ کئی سالوں سے تراویح پڑھاتے چلے آ رہے ہیں ، لیکن اس سال انہوں نے پندرھویں پارے سے لیکر اُنتیسویں پارے کے درمیان جتنے بھی سجود تلاوت ہیں وہ باقاعدہ ادا نہیں کیے، لوگوں کے اصرار کرنے پر انہوں نے بیان فرمایا کہ دین میں سہولت موجود ہے کہ سجدۂ تلاوت کے وقت رکوع کر لینے سے سجدہ تلاوت ادا ہو جاتا ہے، جن لوگوں کو اعتراض ہے تو اصرار کرنے کے بجائے دلیل بمعہ حوالہ اور صفحہ نمبر کے لائیں۔
حضرت یہ ہم مقتدیوں کے لیے جدید ترین معلومات ہے کہ سجدۂ تلاوت کی جگہ وقف کر کے رکوع کر لیا جائے تو سجدہ تلاوت ادا ہوجاتا ہے ، براہِ کرم ہماری راہ نمائی فرمائیں اور اس مسئلہ پر دین کی روشنی میں باقاعدہ فتویٰ صادر فرمائیں ، آپ کی عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! آیتِ سجدہ پڑھنے کے فوراً بعد رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت سے یہ سجدہ شرعاً ادا ہو جاتا ہے، جبکہ اس کے بعد نماز کے سجدہ میں بغیر نیت کے بھی مقتدیوں کی طرف سے بھی سجدہ تلاوت ادا ہو جاتا ہے اور یہ ہماری کتابوں میں صراحۃً موجود ہے، اس لیے بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور اس سلسلہ میں عام عوام کو معلوم نہ ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، تاہم امام موصوف کو چاہیے کہ اس طریقہ کار کو معمول بنانے سے احتراز کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: أجمعوا على أن سجدة التلاوة تتأدى بسجدة الصلاة وإن لم ينو للتلاوة، كذا في الخلاصة. (1/ 134)۔
و فی الدر المختار: نعم لو ركع و سجد لها فورا ناب بلا نية اھ(2/ 112)۔
و فی حاشية ابن عابدين: (قوله لو ركع و سجد لها) أي للصلاة فورا ناب أي سجود المقتدي عن سجود التلاوة بلا نية تبعا لسجود إمامه لما مر آنفا أنها تؤدى بسجود الصلاة فورا و إن لم ينو اھ(2/ 112)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61431کی تصدیق کریں
3     2601
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں وتواصوابالصبر کی جگہ وتواصوا بالحق پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
Related Topics متعلقه موضوعات