امانت و ودیعت

سیلاب متاثرین کے چندہ کی رقم دیگر مصارف میں خرچ کرنا

فتوی نمبر :
61346
| تاریخ :
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

سیلاب متاثرین کے چندہ کی رقم دیگر مصارف میں خرچ کرنا

مفتی صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہونگے ۔ ایک مقصد کے لیے پیسے اکٹھے کی گئی ہیں، اور وہ مقصد پورا ہو جائے تو کیا وہ پیسے دوسرے مقصد پر خرچ کیے جاسکتے ہیں ؟ جیسا کہ ہم نے سیلاب زدگان کے لیے پیسے اکٹھے کیے ہیں اور اُن پر لگائیں، ابھی بھی الحمدللہ کچھ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ میں جس این جی او کے ساتھ کام کرتا ہوں اس کے تحت ہم مستحق گھروں کو راشن بھی پہنچاتے ہیں۔ اب چونکہ ان علاقوں میں حالات قدرے بہتر ہیں اور یہاں کچھ لوگ ہیں جن کو راشن دینے ہیں۔ تو کیا ان پیسوں کو اب یہاں خرچ کیا جا سکتا ہے؟ راہنمائی کی فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل جس ادارے کے ساتھ کام کر رہا ہے لوگوں نے اگر اس ادارے کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے رقم دی ہو تو یہ ان کے پاس سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امانت ہے لہذا یہ رقم سیلاب متاثرین کی ضروریات میں ہی خرچ کرنالازم ہے ، ان کے علاوہ کسی اور جگہ خرچ کرنا امانت میں خیانت ہے، جو شرعا جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: {إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ و في الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ و في سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ } [التوبة: 60]
وفى الدر المختار: فمصرفه كالغنائم (هو فقير، وهو من له أدنى شيء) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة. (ومسكين من لا شيء له) على المذهب اھ (2/ 339)
وفیه أیضا: ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه) اھ (2/ 344)
و في الفتاوى الهندية: أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى هذا في الشرع كذا في التبيين اھ (1/ 170)
و في الدر المختار: وهنا الوكيل إنما يستفيد التصرف من الموكل وقد أمره بالدفع إلى فلان فلا يملك الدفع إلى غيره كما لو أوصى لزيد بكذا ليس للوصي الدفع إلى غيره فتأمل اھ (2/ 269) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61346کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سٹیشن میں ملی سونے کی انگوٹھی کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اگر نقصان ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • گدا گر کی بطور امانت رکھی گئی رقم کہاں خرچ کرے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے طور پر رکھے ہوئے ریال کو پاکستانی روپوں میں واپس کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سیلاب متاثرین کے چندہ کی رقم دیگر مصارف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات