عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

فتوی نمبر :
60363
| تاریخ :
1998-02-02
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ :
(۱) ایک گاؤں میں ، بجلی بغیر میٹر کے ، صوبائی وزیر نے یا ایس۔ ڈی۔ او۔ نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے سال بھر لگائی ، حالانکہ یہ قومی خزانہ ہے ، دو ،تین سال سے بغیر میٹر کے بجلی چل رہی ہے ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ جائز ہے یا کہ نہیں؟
(۲) ایک آدمی پرقرض ہے ، وہ اس کو ادا نہیں کرسکتا غربت کی وجہ سے، اگر وہ کسی محکمے والے سے یا M.P.A والے سے ملے اور حکومت کے خزانے سے یہ رقم لے کر ادا کرلے ، کیا یہ رقم اس کے لئے جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) صورتِ مسئولہ میں ، مذکور حضرات نے اگر حکومت کی اجازت سے بجلی کی لائنیں جاری کی ہیں تب تو اس کا استعمال کرنا جائز اور درست ہے ، اور اگر انہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر یہ ترتیب قائم کی ہو ، تو اس سے وہ سخت گناہ گار ہوۓ ہیں ، ان پر لازم ہے کہ فوراً اپنے اس ناجائز فعل سے توبہ واستغفار کریں اور جن جن لوگوں کو ناجائز طریقہ سے اور جعلی لائنیں دی ہیں ، ان سے سرکاری نرخ کے مطابق اس پورے عرصہ کا بل وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائیں۔
اسی طرح جن لوگوں نے یہ ناجائز بجلی استعمال کی ہے ، ان پر بھی لازم ہے کہ اپنے اس فعل پر توبہ واستغفار کریں اور اب تک جتنا عرصہ ناجائز بجلی استعمال کی ہے ، اس کی پوری تحقیق کرکے اس کا بل سرکاری خزانہ میں جمع کرائیں، اور آئندہ کے لئے اس قسم کے فعل سے مکمل اجتناب کریں۔
لا یحل مال امرء الا بطیب نفس منہ۔ (مشکوٰۃ)۔
(۲) اگر کوئی M.P.A یا دوسرا کوئی سرکاری شخص حکومت کے غریبوں ، مسکینوں وغیرہ کی مدد کیلئے مقرر کردہ فنڈ سے کچھ رقم نکلواکر کسی غریب مسکین کی مدد کردے یا کسی کا قرض دلوادے ، تو یہ جائز اور درست ہے، اور اگر حکومت نے ایسے شخص کو رفاہی امور وغیرہ کیلئے کچھ رقم وغیرہ دی ہو ، تو اس رقم سے کسی غریب مسکین کو دینا یا کسی کا قرض دلوانا درست نہیں ، اس سے احتراز کرنا ضروری ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60363کی تصدیق کریں
0     828
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات