دینی جماعتیں

دیوبند کا مطلب کیا ہے ؟

فتوی نمبر :
6027
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دینی جماعتیں

دیوبند کا مطلب کیا ہے ؟

میں دیوبند کا مطلب جاننا چا ہتا ہوں ، کیونکہ میں نے ایک کتاب میں اس کا مطلب شیطان کی جماعت پڑھا ہے، کیونکہ دیو کا مطلب شیطان ہے۔ مہر بانی فرما کر واضح کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دیوبند ہندوستان میں واقع مقام کا نام ہے، جس کی شہرت اس میں قائم شدہ مدرسہ دارالعلوم کی بناء پر ہے اور دیوبندی عرف کے اعتبار سے وہ حضرات کہلاتے ہیں جو کہ دارالعلوم دیو بند کے علماء کرام سے موافقت رکھتے ہیں ، دیو سند کے لفظی ترجمہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
تاہم دیو بند کے معانی لغت کے اعتبار سے مختلف کئے گئے ہیں، بعض حضرات نے کہا ہے کہ ہندوؤں نے اپنی معبودہ جسے وہ دیوی کہتے ہیں اس کی طرف نسبت کرکے ’’دیو‘‘ اور ’’بند‘‘کے معنی جگہ کے بھی ہیں یعنی’’ دیوی کی جگہ ‘‘ ، اسی شرح بعض حضرات کا کہنا ہے کہ وہاں جنات ہوا کرتے تھے جنہیں ہندو اپنے دیوتا مانتے تھے ، علماء کرام نے آکر وہاں کے تمام باطل طور طریقے ختم فرمائے اور ان جناب کوقید کر دیا، اس ا اعتبار سے یہ مقام دیوبند کہلانے لگا، جبکہ مسلک دیوبند کا اس لفظ کے اچھے برے معنی سے کوئی تعلق نہیں ۔ اور نہ یہ کہ اُن کے اعمال وغیرہ پر اثر انداز ہے ، البتہ اہل بدعت اور دیگر مفسدین اپنی اسلامی دشمنی کو چھپاتے ہوئے اور علماء حق کو بد نام کرنے کی غرض سے اس قسم کے جاہلانہ انداز اختیار کرتے رہے ہیں جو ایک مسلمان کی شان کے لائق نہیں ۔ اس سے احتراز ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد حسین سجاد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6027کی تصدیق کریں
12     1022
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات و ممات میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • گوھر شاہی اور اس کے پیروکار فاسد عقائد و نظریات کے حامل ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • کیا پئچ پیری یعنی مماتی فرقہ درست عقیدہ رکھتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • دوران طالبعلمی اصلاحی تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • سیفی حضرات کے عقائد

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 11
  • سلسلہ سیفیہ کا تعارف

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • بریلوی اور دیوبندی میں فرق

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • حیات وممات کے فتنہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • ۷۳ فرقوں میں سے برحق فرقہ کی پہچان کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • دیوبندیوں کا حنفی بریلوی مفتی سے فتویٰ لینا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا دیوبند سے تعلق ، اور ان کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ذکریوں کو سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ ناجیہ کا مصداق کون لوگ ہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقۂ توحیدیہ کا علماءِ دیوبند کی مخالفت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • عظیمی گروہ اور ان کی مخصوص انگوٹھی کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ وارانہ فسادات میں ذمہ دار افراد کا کنارہ کشی اختیار کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • کیا تصوف قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کے متعلق چند سوالات کے جوابات

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت والوں کا درسِ قرآن میں نہ بیٹھنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغ والوں کا محض فضائلِ اعمال کی تعلیم کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات