مسائل قربانی

قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

فتوی نمبر :
60239
| تاریخ :
2005-02-02
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ :
(۱) ہمارے محلے میں ایک آدمی ہے وہ جب بھی اذان دیتا ہے تو اس کے ساتھ کتا بھونکتا ہے جیسے ہی وہ آدمی اذان دینا شروع کرے گا اس کے ساتھ ہی کتا بھونکنا شروع کردے گا اور کتا بھونکتا بھونکتا مسجد کے قریب آجائے گا اور کبھی اسی آدمی کی اذان کے دوران مسجد کی کھڑکی سے آ کر زور زور سے بھونکتا ہے کتے کی آواز اسپیکر میں بھی آنا شروع ہوجاتی ہے اگر کوئی اور آدمی اذان دے تو یہ معاملہ پیش نہیں آتا اور معاملہ کئی جگہوں پر در پیش ہے اور کسی کسی آدمی کے ساتھ ہے اس کی وضاحت فرمائیں؟
(۲) دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ عقیقہ کا حصہ قربانی کے جانور میں مقرر کیاجاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) اس کی وجہ ہماری سمجھ میں نہیں آئی اس لئے اس سلسلہ میں دوسرے علماء سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
(۲) جی ہاں قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا بھی بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الشامیۃ : شمل مالو کانت القربۃ واجبۃ علی الکل أو البعض اتفقت جہاتہا أو لا : کأضحیۃ (الٰی قولہ) و کذا لو أراد بعضہم العقیقۃ عن ولد قد ولد لہ من قبل لان ذٰلک جہۃ التقرب بالشکر علی نعمۃ الولد ذکرہ محمدؒ۔ (ج۶، ص۳۲۶)۔
و فی البدائع : و لو أرادوا القربۃ الاضحیۃ أو غیرہا من القرب أجزأہم سواء کانت القربۃ واجبۃ أو تطوعا أو وجبت علی البعض دون البعض و سواء اتفقت جہات القربۃ أو اختلفت بان أراد بعضہم الاضحیہ و بعضہم جزاء الصید (الٰی قولہ) و کذالک إن اراد بعضہم العقیقۃ عن ولد ولدلہ من قبل لأن ذٰلک جہۃ التقرب إلی اﷲ تعالٰی عزّشانہ بالشکر علی ما أنعم علیہ من الولد کذا ذکر محمدؒ فی نوادر الضحایا۔ (ج۵، ص۷۲) و ھٰکذا فی الہندیۃ(ج۵، ص۳۰۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60239کی تصدیق کریں
0     1667
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات