نماز قصر

چکوال کا رہائشی پنڈی میں ملازم ہو تو قصر کےگا یا اتمام؟

فتوی نمبر :
59739
| تاریخ :
2014-02-12
عبادات / نماز / نماز قصر

چکوال کا رہائشی پنڈی میں ملازم ہو تو قصر کےگا یا اتمام؟

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ضلع چکوال کا مستقل رہائشی ہوں، پنڈی میں سرکاری ملازمت کرتا ہوں، ایک ہفتہ کے بعد چکوال (گھر) جاتا ہوں ، چکوال سے پنڈی کا فاصلہ ۱۱۰ کلومیٹر ہے، ملازمت کی غرض سے پنڈی میں گزارے جانے والے ہفتہ میں کیا پوری نماز پڑھوں گا یا قصر نماز پڑھوں گا؟یہاں پر گورنمنٹ نے رہائش دی ہوئی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے موضعِ ملازمت میں اگر پندرہ یا اس سے زائد راتیں قیام کیا ہو اور اس کے وہاں ٹھہرنے کی جگہ بھی مختص کر دی گئی ہو جہاں وہ اپنا مختصر ضروری رہائشی سامان، بستر، کپڑے، جوتے ، بیگ اور برتن وغیرہ رکھتا ہو اور گھر سے واپسی پر وہ اپنی اسی مختص ومتعین جگہ دوبارہ قیام کرتا ہو تو وہ اس کا وطنِ اقامت ہے، اس کو چاہیۓ کہ اس جائے ملازمت میں پوری نماز ادا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بدائع الصنائع: وأما بیان ما یصیر المسافر به مقیماً فالمسافر یصیر مقیماً بوجود الإقامة، والإقامة تثبت بأربعة أشیاء: أحدها صریح نیة الإقامة وهو أن ینوی الإقامة خمسة عشر یوماً فی مكان واحد صالح للإقامة اھ (۱/۹۷)۔
وفی الفتاوى الهندية: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية اھ(1/ 139)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59739کی تصدیق کریں
0     716
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات