نماز قصر

ایک ہی مقام کے مختصر وطویل راستوں میں سے مختصر راستہ اختیار کرنے والا مسافر شمار ہوگا یا نہیں؟

فتوی نمبر :
59683
| تاریخ :
2004-06-19
عبادات / نماز / نماز قصر

ایک ہی مقام کے مختصر وطویل راستوں میں سے مختصر راستہ اختیار کرنے والا مسافر شمار ہوگا یا نہیں؟

حضرت مفتی صاحب! سفر میں قصر و اتمام سے متعلق ایک مسئلہ سمجھ نہیں آ رہا ہے اُمید ہے کہ تفصیلی وضاحت فرما کر مطمئن فرمائیں گے ، علماء سے سنا ہے کہ اڑتالیس(۴۸) میل سفر کا ارادہ کر کے شہر سےنکلنے پر آدمی مسافر ہو جاتا ہے اور اس پر سفر کے احکام لاگو ہو جاتے ہیں، ہمارے کچھ رشتہ دار کسی جگہ میں رہتے ہیں، ان کے گاؤں جانے کے لۓ دو راستے ہیں، ایک پرانا راستہ ہے جو بہت ٹوٹا پھوٹا ہے اور انتہائی خراب ہے اور دوسرا راستہ ابھی نیا بنا ہے جو پکی سڑک ہے، اور چونکہ دوسرے راستہ میں کافی آسانی ہوتی ہے، اس لۓ ابھی اس گاؤں کی آمدورفت کے لۓ لوگ یہی راستہ استعمال کرتے ہیں، یہاں مسئلہ یہ پوچھنا ہےکہ پہلا والا راستہ مذکور گاؤں کو سیدھا نکلا ہے اور اس راستہ پر ۴۸ میل کا فاصلہ نہیں بنتا، جبکہ دوسرے نئے راستہ پر چلتے ہوئے ۴۸ میل سے کہیں زیادہ فاصلہ بن جاتا ہے تو اس صورت میں اس نئے راستہ پر چلتے ہوئے اس گاؤں میں کوئی جاتا ہے تو وہ مسافر شمار ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو شخص لمبا راستہ طے کر کے وہاں پہنچےگا وہ شرعاً مسافر ہے اور قصر اس پر لازم ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البحر: قال وفی فتاوی قاضیخان الرجل إذا قصد بلدة و الی مقصده طریقان أحدهما مسیرة ثلاثة أیام ولیالیها والآخر دونها فسلك الطریق الابعد کان مسافرا عندنا وإن سلك الاقصر یتم اھ (۲/۱۲۹)۔
وفی الدر المختار: ولو لموضع طريقان أحدهما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني. (2/ 123)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59683کی تصدیق کریں
0     783
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نمازِ قصر کی ایک صورت

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات