کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

فتوی نمبر :
59385
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک فیکٹری میں ایک مسلمان اور ایک ہندو مِل کر کام کرتے ہیں، ہندو سگریٹ پی رہا تھا اور مسلمان نے اُسی سگریٹ سے پیا اور اُسی فیکٹری میں ایک بریلوی بھی ہے اور بریلوی نے مسلمان سے کہا کہ ہم چالیس دن تک نہ کھانا کھائیں گے اور نہ کچھ پئیں گے، بریلوی کہتا ہے کہ مسلمان نے ہندو کا جھوٹا پیا ہے، مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کریں کہ کیا بریلوی نے صحیح کہا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور بے احتیاطی اگرچہ اخلاق سے گری ہوئی اور اتنہائی نامناسب ہے، مگر اس بے احتیاطی کی بناء پر اس مسلمان کے ساتھ کھانے پینے وغیرہ سے احتراز کر کے قطع تعلق ہو جانا، اس سے بھی زیادہ نامناسب اور بری بات ہے، کیونکہ شریعتِ مطہرہ نے کسی کافر اور مرتد یا ہندو شخص کے جھوٹے پانی اور کھانے کے استعمال کو بھی اس وقت منع فرمایا ہے، جب اُس نے کوئی نجس چیز مثلاً شراب وغیرہ پی کر اور منہ صاف کیے بغیر اس چیز کو جھوٹا بنایا ہو ، ورنہ عمومی حالت میں اس سے منع نہیں فرمایا ،لہٰذا سوال میں مذکو رشخص کو بلاتحقیق و تفصیل مسائلِ شرعیہ بیان کر کے امتِ محمدیہ میں اختلاف و انتشار پھیلانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (فسؤر آدمي مطلقا) ولو جنبا أو كافرا أو امرأة (إلی قوله)(ومأكول لحم) ومنه الفرس في الأصح ومثله ما لا دم له (طاهر الفم) (إلی قوله) (طاهر) طهور بلا كراهة اھ (1/ 222)۔
وفی الفتاوى الهندية: سؤر الآدمي طاهر ويدخل في هذا الجنب والحائض والنفساء والكافر إلا سؤر شارب الخمر ومن دمي فوه إذا شرب على فور ذلك فإنه نجس وإن ابتلع ريقه مرارا طهر فمه على الصحيح كذا في السراج الوهاج اھ(1/ 23)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59385کی تصدیق کریں
0     792
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات