کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ ماہرِعملیات ہے اور اس کا اس نے عملی مظاہرہ اس طرح کیا کہ تین چھوٹے بچے اپنے پاس بٹھائے اور اُن کی آنکھیں بند کرانے کے بعد یہ الفاظ پوچھے:
1. کیا مرشد آگئے، جواب: ہاں!
2. کیا بڑے مرشد آگئے؟ جواب: ہاں!
3. کیا خدا کی طاقتیں آگئیں؟ جواب: ہاں!
4. کیا نبی پیغمبر آگئے؟ جواب: ہاں!
5. کیا اللہ تعالیٰ آگئے؟ جواب: ہاں!
اس کے بعد اُس نے حکماً کہا کہ اِن سے کہو کہ سامنے بیٹھے ہوئے شخص پر پڑھائی کریں، سامنے والے شخص پر اثر نہیں ہوا ،پھر اُس نے پڑھائی تیز کرنے کو کہا ، لیکن سامنے والے شخص کو اثر نہ ہوا ، جبکہ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ دس منٹ کے اندر سامنے والے شخص پر اثر ہو جائے گا ، لیکن چھ گھنٹے تک بھی سامنے والے شخص پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
اب معلوم یہ کرنا کہ کیا
1. اس خاتون کا اس طرح کا عمل جائز ہے؟
2. کیا اس طرح کے الفاظ سے کفر لازم آگیا؟
3. کیا اس کو ایمان کی تجدید کرنا ہوگی؟
4. کیا وہ نکاح سے باہر ہوگئی؟
5. کیا اس محفل میں موجود افراد جو اُس پر عقیدہ رکھتے ہیں،یہ صحیح ہے؟ ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
خدا تعالیٰ کے آنے کا نظریہ، جبکہ وہ ہر جگہ حاضر و ناظر ہے اور پھر اسے پڑھائی کا حکم دے کر اپنے تابع بنانا ہر دو امور کفریہ اور دیگر امور بے ادبی پر مبنی ہیں، اس لیے مذکور خاتون پر تجدیدِ ایمان اور بصدقِ دل توبہ و استغفار کے علاوہ آئندہ کے لیے اس طرزِ عمل سے احتراز لازم ہے۔اور جب تک وہ اپنے ان باطل اوہام و نظریات سے براءت کا اعلان کر کے بصدقِ دل توبہ و استغفار نہ کرے اس سے قطعِ تعلقی کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔
وفی الدر المختار: أن ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح، وما فيه خلاف يؤمر بالاستغفار والتوبة وتجديد النكاح الخ (4/ 230)-
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1