کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں حنفی المسلک ہوں، مجھے الجھن ہوتی ہے کہ چار مسلک ہیں پھر وہابی، سنی، اسلامی، دیوبندی، بریلوی ہیں، میں حنفی ہوں پھر بھی لوگ کہتے ہیں کہ ہم دیوبندی ہیں، پیغمبر ﷺ نے خود بیان کیا کہ امت میں گروہ اور فرقہ بندی ہوگی لیکن ایک گروہ / فرقہ ہی جنت میں جائے گا، ان گروہ اور فرقوں کو واضح کریں اور کیا میں درست راہ پر ہوں؟
امت کے فرقوں میں بٹنے اور ایک فرقہ کے ناجی ہونے سے متعلق جو حدیث آپ نے پڑھی ہے وہ بلاشبہ صحیح اور درست ہے، مگر واضح ہو کہ مذکورہ حدیث صرف امتِ اجابت کے فرقوں سے متعلق ہے جن میں سے بعض وہ ہیں جو گناہوں کی سزا بھگت کر جنت میں جائیں گے اور بعض کفریہ عقائد کی بناء پر ہمیشہ کیلئے جہنم میں رہیں گے اور فرقۂ ناجیہ وہ ہوگا جو بغیر کسی نالش کے جنت میں داخل ہوگا یہ وہ فرقہ ہوگا جو آپ علیہ السلام اور آپ کے صحابہ کے راستہ پر گامزن ہوگا، اسی فرقہ کا دوسرا نام اہلسنت والجماعت ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ چاروں مسلک (حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی) اہلسنت والجماعت کے مصداق ہیں اس لئے کہ ان کا کوئی عقیدہ اور عمل، احادیثِ مبارکہ اور صحابہ کرامؓ کے مخالف نہیں۔
پھر دیوبندیت کوئی الگ فرقہ اور مسلک کا نام نہیں بلکہ یہ وہی مسلکِ حنفی ہے جو اہلِ سنت والجماعۃ میں شامل ہے، لیکن چونکہ مسلکِ حنفی کے علماءِ ہند نے پورے ہندوستان میں اشاعتِ دین کی سرگرمیوں کیلئے دیوبند کو (جو ہندوستان کا ایک پسماندہ علاقہ تھا) مرکز بنایا، اس بناء پر ان سے فیض یافتہ لوگ معاشرے میں دیوبندی کہلائے، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور آپ بھی مسلکِ حنفی پر مطمئن رہیں اور ہمیشہ علماء سے رابطہ رکھیں تاکہ استقامت نصیب ہو۔ واﷲ اعلم
فی المرقاۃ شرح المشکوٰۃ فی حدیث عبد اﷲ بن عمرو رضی اﷲ عنہما ’’وإن بنی إسرائیل تفرقت علی ثنتین وسبعین ملۃ، وتفترق أمتی علی ثلاث وسبعین ملۃً کلہم فی النار إلا ملۃ واحدۃ‘‘ قالوا من ہی یا رسول اﷲ؟ ’’قال ما أنا علیہ واصحابی‘‘۔ قال الملا علی قاری تحتہ: ثم قیل یحتمل أمۃ الدعوۃ فیندرج سائر الملل الذین لیسوا علی قبلتنا فی عدد الثلاث والسبعین، ویحتمل أمۃ الاجابۃ فیکون الملل الثلاث والسبعون۔ منحصرۃ فی أہل قبلتنا والثانی ہو الاظہر ونقل الابہری أن المراد بالأمۃ أمۃ الاجابۃ عند الأکثر (کلہم فی النار) لأنہم یتعرضون لما یدخلہم النار فکفارہم مرتکبون ما ہو سبب فی دخولہا المؤبدۃ علیہم ومبتدعہم مستحقۃ لدخولہا إلا أن یعفوا اﷲ عنہم (إلا ملۃ) بالنصب أی إلا أہل ملۃ (واحدۃ) قالوا من ہی؟ أی أہلہا الناجیۃ (یا رسول اﷲ؟ قال ’’ما أنا علیہ واصحابی‘‘) أی ہی ما أنا علیہ واصحابی (إلی قولہ) فکذا ہنا المراد ہم المہتدون المتمسکون بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین من بعدی فلا شک ولا ریب أنہم ہم أہل السنۃ والجماعۃ۔ الخ (ج۱، ص۴۱۸۔۴۱۹)-
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0