کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک امام صاحب کہتے ہیں کہ آدم علیہ السلام کی معافی حضور اکرمﷺ کو وسیلہ بنانے کی وجہ سے ہوئی تھی، جبکہ آدم علیہ السلام کی معافی کا ذکر قرآن مجید کی جس آیت میں ہے وہ ہے ﴿فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيم﴾ (البقرة: 37)کہ ہم نے اِن کلمات کو سکھاکر ان کی معافی کی, نہ کہ وسیلہ سے، وہ کلمات جو قرآن میں مذکور ہیں، درج ذیل ہیں:
﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ (الأعراف: 23) اگر ہم ان کی بات مانیں تو قرآن کے ساتھ معارضہ لازم آتا ہے، جبکہ امام صاحب اپنی بات پرمصر ہیں، کیا ان کا یہ اصرار درست ہے؟ اگر نہ ہو تو ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
اس سلسلہ میں حضراتِ مفسرین کے بھی دو قول ہیں جن میں سے ایک قول جمہورمفسرین کا ہے وہ یہ کہ ’’فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ‘‘ آیت سے مراد آدم علیہ السلام کا ’’رَبَّنا ظَلَمْنا أَنْفُسَنا‘‘ آیت کا سیکھنا، اور دوسرا قول آپ علیہ السلام کو وسیلہ بنانے کے بارے میں ہے۔ اور ان دونوں قولوں کے اختیار کرنے سے بھی کسی قسم کا تضاد لازم نہیں آتا ، جبکہ پہلا قول راجح ہے،لہٰذا ایک دوسرے کی تغلیط کرنے سے احتراز لازم ہے، جبکہ مذکور رائے رکھنے والے امام موصوف میں اگر کسی قسم کی کوئی اور مانع اقتداء وجہ نہ پائی جاتی ہو تو محض اس قول کی وجہ سے اُن کی اقتداء میں نماز پڑھنا منع یا مکروہ نہیں، بلکہ ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
ففی تفسير روح المعاني:والمروي في المشهور عن ابن عباس - رضي الله تعالى عنهما - ، أن هذه الكلمات هي رَبَّنا ظَلَمْنا أَنْفُسَنا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنا (الأعراف: 23) الآية، وعن ابن مسعود أنها، سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، لا إله إلا أنت، ظلمت نفسي فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت. وقيل: رأى مكتوبا على ساق العرش، محمد رسول الله فتشفع به۔ اھ (1/ 238)- واللہ أعلم بالصواب
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1