السلام علیکم بھائی!
کیا نمازِ مغرب میں ہر روز سورۂ الرحمن کی تلاوت قراء حضرات کی طرح تلاوت کر سکتا ہے؟
مقتدیوں نے بارہا کہا ہے کہ قرآن مجید کے کسی اور حصہ کی بھی تلاوت کر لیا کریں تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ سورۃ بہت پسند ہے! براہ کرم راہنمائی فرمادیں تاکہ بدگمانیاں پیدا نہ ہوں۔ جزاک اللہ خیرا
سائل نے یہ نہیں لکھا کہ مذکور امام موصوف سورۂ رحمن کی مخصوص و متعین آیاتِ مبارکہ ہر روز مغرب کی نماز میں پڑھتے ہیں، یا پوری سورۃ رحمن میں مختلف مقامات سے پڑھتے ہیں؟ نیز مقتدیوں کو اس قراءت پر اشکال کیوں ہے؟ تاکہ اسی کے مطابق جواب دیاجاتا، تاہم اگر مام موصوف مغرب کی نماز میں مختلف مقامات سے تلاوت کرتے ہوں، تو اس میں شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں , البتہ روز ایک ہی جگہ سے متعین آیات کا پڑھنا مناسب نہیں۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0