مسائل قربانی

کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

فتوی نمبر :
57289
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

اسلام علیکم امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بکرا لیا تھا جوکہ قربانی کے لیے تھا رات کے اندھیرے میں منڈی والے نے دے دیا اگلے دن جب قربانی کی تو قصائی نے کہا کہ یہ بکرا کھسرا ہے اس کی قربانی نہیں ہوتی اب کیونکہ اس کو کاٹ دیا تھا اب یہ بتا دیں کہ ہماری قربانی ہو چکی یہ نہیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فقہاء کرام کی تصریح کے مطابق جانورکا خنثی (کھسرا)ہونا ایساعیب ہے، جو صحت قربانی سے مانع ہے،تاہم اگر کوئی شخص اس کوذبح کردے ، تو اس کے گوشت کھانے میں شرعاکوئی حرج نہیں۔ لہذااگرسائل کے ذبح کردہ بکرے میں نرومادہ دونوں کے علامت پانے جانے کی وج سے اس کی تمیزمشکل تھی یا اس میں نرومادہ کی کوئی بھی علامت نہ تھی، اور یہ سائل کی واجب قربانی تھی، تو وہ قربانی شرعادرست ادا نہ ہوئی، بلکہ سائل کے ذمہ اب ایک متوسط بکری کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہے۔تاہم اگریہ سائل کی واجب قربانی نہیں تھی، بلکہ نفلی قربانی تھی، تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ کچھ بھی لازم نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (6 / 325)

"ولا بالخنثى لأن لحمها لاينضج شرح وهبانية، وتمامه فيه"

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57289کی تصدیق کریں
0     1889
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات